مصنف کتاب کو ایک بلین روپے ہرجانہ - آصف زرداری کی قانونی نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-18

مصنف کتاب کو ایک بلین روپے ہرجانہ - آصف زرداری کی قانونی نوٹس

پاکستان کے سابق صد ر آصف علی زرداری نے اس ملک کے ایک ممتا ز تاجر اور ایک کتاب کے مصنف پر ایک بلین روپے (ہرجانہ کی) کی قانونی نوٹس جاری کردی ہے اور کہا ہے کہ اس کتاب میں ان کے وقار کو دھکا پہنچانے’’جھوٹا اور اہانت آمیز مواد‘‘ شائع کیا گیا ہے ۔ صدر نشین پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) نے کتاب کے پیلیشرس پینگوئین بکس ان انڈیا اور لبرٹی بکس ان کراچی پر بھی نوٹس کی تعمیل کی ہے ۔ پاکستان کے ممتاز تاجر صدر الدین ہاشوانی نے کتاب بعنوان’’ صداقت کی ہمیشہ فتح‘‘ تصنیف کی ہے ۔ اسلام آباد میں کل اس کتاب کی رسم اجرائی عمل میں آئی ۔ اس کتاب کے اقتباسات پہلے ہی متعدد میڈیا گھرانوں کے زیر اہتمام شائع ہوچکے ہیں ۔ ہاشوانی ، جو ہاشو گروپ کے صدر نشین ہیں ، پاکستان میں میرٹ اینڈ پرل کانٹینیٹل جیسی مشہور بین الاقوامی ہوٹلوں کے مالک ہیں ۔ سمجھاجاتا ہے کہ وہ فوج سے بھی قریبی ربط رکھتے ہیں۔ کتاب میں زرداری کے خلاف مبینہ مواد کی تفصیلات کافوری علم نہیں ہوسکا۔ تاہم ہاشوانی نے قبل ازیں اپنے ایک انٹر ویو میں زرداری اور دیگر سیاستدانوں پر رشوت ستانی کے الزامات عائد کئے تھے۔زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر(رکن سینیٹ) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوٹس میں دھمکی دی گئی ہے کہ کتاب کے مصنف اور ناشرین کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کیاجائے گا ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’’کتاب میں بیانات‘‘ کسی تحقیق اور جانچ کے بغیر شائع کئے گئے ہیں ۔ یہ بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں اور بد نیتی کے ساتھ تحریر کئے گئے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صدر نشین پیپلز پارٹی ، نیک نامی کی بیخ کنی پر500بلین روپے ہرجانہ اور جو ذہنی اذیت پہنچی ہے اس پر مزید500ملین روپے کے حقدار ہیں ۔ سابق صدر پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ہرجانہ کے طور پر انہیں وصول ہونے والی رقم کو خیراتی کاموں کے لئے بطور عطیہ دے دیاجائے گا۔

Zardari slaps Rs 1 billion notice on book author, publishers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں