18/نومبر نئی دہلی یو۔این۔آئی
ترنمول کانگریس کی سربراہ و چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج شاردا چٹ فنڈ اسکام میں گرفتار سدیپتا سین سے اپنے آپ کو دور رکتے ہوئے کہا کہ اگر اس کیس میں ان کا کوئی تعلق ثابت کردیاجائے تو وہ اپنے عہدہ سے مستعفیٰ ہوجائیں گے ۔ کروڑ ہا روپے شاردا چٹ فنڈ اسکام جس نے ممتا بنرجی کی حکومت کو مشکلات میں ڈال دیا ہے ، چیف منسٹر نے دعویٰ کیا کہ اس سلسلہ میں کچھ بھی نہیں چھپایاجارہا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ شاردا گروپ سے قریب تھیں ، انہوں نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ’’کس نے کہا ہے ۔ پہلے آپ اس کو ثابت کیجئے ، آپ کو اس سلسلہ میں شہادتیں دینی ہوگی۔ آپ اسے ثابت کیجئے ، اگر آپ نے ثابت کردیا تو میں استعفیٰ دے دوں گی۔‘‘Will quit if charges of closeness to Saradha proved: Mamata
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں