ہندوستان غلامی کے معاملہ میں سب سے آگے - انسانی حقوق سے متعلق آسٹریلیائی تنظیم کی تازہ رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-19

ہندوستان غلامی کے معاملہ میں سب سے آگے - انسانی حقوق سے متعلق آسٹریلیائی تنظیم کی تازہ رپورٹ

دنیا کے بڑے جمہوری ممالک میں شمار ہندوستان میں سب سے زیادہ غلامی ہے جہاں ایک ارب25کروڑ کی آبادی میں سے ایک کروڑ43لاکھ لوگ گھٹن اور مایوسی کے شکار ہیں۔ اس کے بعد چین، پاکستان، ازبکستان، روس، نائیجیریاجیسے ممالک میں غلاموں کی تعداد زیادہ ہے ۔ آسٹریلیا کی انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم بیواپر فاؤنڈیشن نے اپنی نئی رپورٹ میں کہا کہ شمالی کوریا کو چھوڑ کر تماممالک میں بندھوا مزدوری اور جبراً جنسی تعلقات ، انسانی اسمگلنگ جیسی برائیوں کو جرم قرار دیا گیا ہے لیکن آسٹریلیا ، برازیل اور امریکہ کے علاوہ کسی بھی ملک نے ان برائیوں کے تئیں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے۔ تنظیم کے سربراہ فیوناڈیوڈ کے مطابق غلامی کی لعنت کم و بیش دنیا کے بھی ممالک میں ہے لیکن 10ممالک ہندوستان ، چین(3کروڑ20لاکھ)،پاکستان(2کروڑ 10لاکھ)، ازبکستان(ایک کروڑ20لاکھ)، روس (ایک کروڑ 50لاکھ) نائیجیریا ڈیمو کریٹک ری پبلک آف کانگو انڈونیشیا ، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ میں پوری دنیا کی غلامی کی 71فیصد آبادی رہتی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ167ممالک میں ہندوستان میں سب سے زیادہ غلام ہیں ۔ غلامی کی تشریح ضرور کچھ بدل گئی ہے لیکن اس کا دائرہ بڑھ گیا ہے ۔

Millions Forced to Live as Slaves, The Walk Free Foundation, Human Rights Group Reports

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں