تلنگانہ میں سہ لسانی فارمولہ پر عمل آوری - اردو دوسری سرکاری زبان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-16

تلنگانہ میں سہ لسانی فارمولہ پر عمل آوری - اردو دوسری سرکاری زبان

چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ حکومت ریاست تلنگانہ میں سہ لسانی فارمولہ رو بعمل لانے کے لئے سنجیدگی سے غور کررہی ہے ، جس میں اردو دوسری سرکاری زبان رہے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے 9اضلاع ، حیدرآباد، نظام آباد ، رنگا ریڈی ، میدک ، عادل آباد ، محبوب نگر ، ورنگل، کریم نگر ، اور نلگنڈہ میں اردو کو دوسری سرکاری زبان قرار دے دیا گیا ہے ۔ جس پر عمل آوری جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ضلع کلکٹرس کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں کہ وہ اردو ٹائپسٹ کے ایک عہدے اور ایک سینٹر اسسٹنٹ کو بحیثیت جونئیر مترجم کے تقرررات کے قوانین پر عمل کرتے ہوئے بھرتی کریں تاہم انہوں نے کہا کہ دوسرے سرکاری زبان کمیشن کی تشکیل کی کوئی تجویز حکومت کے پاس نہیں ہے ، سہ لسانی نگرانکا رادارہ کے لئے۔

ایک اور سوال کا کونڈاسریکھا، جی سنیتا، راجیہ ریدیکھا بوڈیگا شوبھا کو جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ شادی مبارک اسکیم جسکا اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر آغاز عمل میں آیا ہے ۔ اس کے تحت غریب مسلم خاندانوں کو ان کی لڑکی کی شادی کے لئے51ہزار روپیوں کی مالی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ یہ ایک طرح سے انفرادی دلت اور آدرش شادیوں کے مساوی ہے ۔ ٹی آر ایس کے ایم یا دگیری ریڈی اور دیگر کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں چیف منسٹر نے کہا کہ اندرا پارک کے قریب ، ونا ئکا ساگر کے نام سے ایک اور تالاب قائم کرنے کی تجویز ہے تاکہ گنیش مورتیوں کا وسرجن ہوسکے اور حسین ساگر سے آلودگی کو کم کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجویز زیر غور ہے ۔ وزیر داخلہ تلنگانہ این نرسمہا ریڈی نے اس بات کی وضاحت کردی کہ نئی ریاست تلنگانہ کی یوم تاسیس کے موقع پر عمرقید کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔ ڈی ایس ریڈ یا نائک کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جنہوں نے حال ہی میں کانگریس سے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ہے، وزیر موصوف نے کہا کہ عمر قید کی سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی اور ایسے قیدیوں کی رہائی کے لئے جو معافی کی پانچ سالہ مدت مکمل کرچکے ہوں، رہا کرنے کے لئے نمائندگیاں وصول ہوئی ہیں ، ان میں طویل عرصہ سے بیمار اور ضعیف قیدی بھی شامل ہیں تاہم ان نمائندگیوں پر حکومت غور کرنے کا ارادہ کیا ہے ۔

Urdu is second official language in Telangana: CM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں