آٹھ لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے عام آدمی پارٹی کا وعدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-16

آٹھ لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے عام آدمی پارٹی کا وعدہ

عام آدمی پارٹی نے دہلی اسمبلی انتخابات سے پہلے عوام سے جوڑنے اور ووٹرس کو راغب کرنے کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے نوجوانوں کے لئے5نکاتی پروگرام کا آغاز کیا اور8لاکھ ملازمتوں ووکیشنل ٹریننگ ،20نئے کالجس کے قیام، اسپورٹس کی سہولتوں اور پوری دہلی میں وائی فائی کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے ۔ پارٹی نے باقاعدہ طور پر دہلی ڈائیلاگ کا آغاز کیا جو سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے ووٹرس سے جوڑنے اور نوجوانوں کے بارے میں حکمت عملی کے اظہار کی پہل ہے ۔ پارٹی سماج کے مختلف طبقات کے بارے میں ایک 50نکاتی پروگرام بھی پیش کرے گی۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر ارویند کجریوال نے بارہویں جماعت کے بعد طلباء کو در پیش داخلہ کے مسئلہ کو نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کی جڑ تعلیم کے شعبہ میں انفراسٹرکچر کا فقدان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ20,15برسوں میں کوئی نیا کالج قائم نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ پید اہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے طلباء کو تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوگی ۔ ہم موجودہ نشستوں کی تعداد دوگنی کردیں گے اور نوجوانوں کے لئے20نئے کالجس قائم کریں گے ۔
کجریوال نے جنتر منتر پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دیہاتوں میں تعلیمی اداروں کی کمی کی شکایت کی گئی ہے۔ حکومت ان دیہاتوں میں بھی کالجس قائم کرے گی تاکہ طلباء کے داخلہ کو یقینی بنایاجاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار پر آئی تو نئی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ تعلیم جاری رکھنے کے لئے طلباء کو قرض ملے ۔ عام آدمی پارٹی چیف نے دہلی کو وائی فائی سٹی بنانے کی بات کرتے ہوئے نوجوانوں کو راغب کرنے کی کوشش کی ۔ سابق چیف منسٹر نے کہا کہ دہلی حکومت نے ڈاکٹرس ، ٹیچرس ، نرسس اور دیگر پروفیشنل کی4ہزار سے زیادہ جائیدادوں کو پر کرنے کی کوشش کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی کمی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے بزنس قومی دارالحکومت سے باہر جارہا ہے ۔ دہلی ڈائیلاگ کا اگلا مرحلہ پارٹی کی یوم تاسیس26نومبر کو ہوگا۔

AAP's Poll Promises For Delhi Youth: 800000 Jobs, 20 New Colleges, Wi-Fi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں