بی جے پی اور میڈیا پر وزیر اعلیٰ اترپردیش اکھلیش یادو کی شدید تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-05

بی جے پی اور میڈیا پر وزیر اعلیٰ اترپردیش اکھلیش یادو کی شدید تنقید

لکھنو
پی ٹی آئی
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بی جے پی پر صوبے کا ماحول بگاڑنے کا الزام لگاتے ہوئے منگل کو کہا کہ پولیس افسروں نے وقت وقت پراہم فیصلے لے کر اس کا مقابلہ کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست کے مختلف اضلاع میں100نو تعمیر پولیس عمارتوں کے افتتاح کے موقع پر اتر پردیش جیسے بڑے صوبے کے نظم و نسق کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے جہاں پولیس افسروں کو متعدد ہدایتیں دیں وہیں وہ میڈیا پر خاصے حملہ آور بھی رہے ۔ انہوں نے کہامجھے یہ کہنے میں کوئی جھجک نہیں ہے کہ بی جے پی نے ریاست کا ماحول خراب کیا ۔ اس فکرکے لوگوں نے ہی ماحول کو خراب کیا ہے ، اس فکر کے حامی لوگ کسی آفس میں بھی ہوسکتے ہیں ، تھانے میں بھی ہوسکتے ہیں، لیکن پولیس کے کئی لوگوں نے اہم فیصلے لے کراسے روکا ہے۔ اکھلیش نے بی جے پر حملے جاریرکھتے ہوئے کہا، اتر پردیش میں لاؤڈ اسپیکر ز کولے کر لڑائی ہورہی ہے ، کہاں کیا بنے گا یا نہیں بنے گا، اس پر لڑائی ہورہی ہے کتنے بڑے پیمانے پر لو جہاد کا معاملہ اٹھایا گیا ۔ اس میں تو پولیس نے بہت بھاگ دوڑ کرکے صورتحال کو سنبھال لیا ۔ یہ وہ واقعات ہیں جوپریس کے لوگوں کونظرآئے ۔ کئی واقعات تو وہ کبھی جان ہی نہیں پائے ، انہیں پولیس نے سنبھالا ہے ۔
پولیس افسروں کو عوام کا یقین جیتنے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا عوام آپ کوا چھی طرح جانتے ہیں۔ ہم تو ریاستی حکومت میں ہیں، عوام موقع دے گی تو پھر آئیں گے لیکن آپ لوگوں کو یہیں رہنا ہے ۔ کسی نے اگر وقت کھودیا تو وہ دوبارہ نہیں لوٹے گا ۔ اکھلیشنے میڈیا پر حملے کرتے ہوئے کہا کئی واقعات نے حکومت کو بہت بدنامی دی ہے ۔ مجھے یاد ہے کہ بدایوں سانحہ میں ڈی جی پی صاحب سچائی بتانا چاہتے تھے لیکن ان صحافی ساتھیوں نے سچائی نہیں سننی چاہی تھی ۔ ہمارے لئیاہم یہ نہیں ہے کہ خبرکیا چل رہی ہے ، بلکہ خبر چلواکون رہا ہے یہ اہم ہے ۔
اکھلیش نے کہا،میڈیانے ہمیں اقوام متحدہ سے لے کرناجانے کہاں کہاں تک پہنچا دیا ۔ اتنی مفت مشتہری تو سماج وادی پارٹی اور اسکی حکومت کو کبھی نہیں ملی ۔ کئی بار آپ چھوٹے سے مفاد کے لئے بہت بڑا نقصان کردیتے ہیں ۔ چینلز پر نظم و نسق کے معاملے میں اگر کسی وزیر اعلیٰ کو سب سے زیادہ دکھایا گیاتووہ ہم ہی ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پولیس حکومت کا بہت اہم حصہ ہے ۔ حکومت اس کی ترقی کے لئے جتنا کام کرسکتی ہے کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا اس عوامی دربار میں آج پہلی بار پولیس ، سیاستدان اور پریس کے لوگ بیٹھے ہیں۔ ہم تمام عوام کے لئے کام کررہے ہیں ۔ ان تینوں کے عوام کے تئیں ذمہ داری ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں