مشتبہ پیکج پائے جانے کے بعد برطانوی پارلیمنٹ کا تخلیہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-18

مشتبہ پیکج پائے جانے کے بعد برطانوی پارلیمنٹ کا تخلیہ

برطانوی پارلیمنٹ کے احاطہ میں آج ایک ’’مشتبہ پیکیج‘‘ پائے جانے کے بعد اس پارلیمنٹ کے ایک بڑے حصہ کا تخلیہ کرادیا گیا ۔ یہ پیکیج پائے جانے کے بعد بم کی موجودگی کا خوف پھیل گیا اور سیکوریٹی عملہ نے اس علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اور ارکان پارلیمنٹ کو محفوظ گوشوں میں پہنچا دیا ۔ برطانوی پارلیمنٹ کے بالمقابل واقع ایک دفتر کی عمارت اور ویسٹ منسٹر انڈرگراؤنڈ استیشن کے اوپر کی عمارت کا بھی تخلیہ کرادیا گیا ۔ سیکوریٹی عہدیداروں نے اس سارے علاقہ کی چھان ماردی۔ لندن میٹرو پولیٹن پولیس کی خاتون ترجمان نے یہ بات بتائی ۔ پورٹ کلیس ہاؤز میں واقع دفاتر کو پہنچنے کی کوشش کرنے والے لوگوں کو واپس کردیا گیا ۔ ہاؤز(عمارت) میں کئی ارکان پارلیمنٹ کے دفاتر، کمیٹی رومس اور ریسٹورنٹس واقع ہیں ۔ پورٹ کلیس ہاؤز انڈر گراؤنڈ اسٹیشن کے اوپر واقع ہے اور ایک سرنگ کے ذریعہ اس کا رابطہ ویسٹ منسٹر پیالیس سے قائم ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ’’مشتبہ پیکیج‘‘ کی وجہ سے تخلیہ کرانے کی نوبت آئی ۔ تاہم پولیس نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ۔ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ پارلیمنٹ عمارت کے احاطہ میں جہاں زبردست سیکوریٹی رہتی ہے ، یہ پیکیج کس طرح سے پہنچا ۔ دی ٹیلی گراف نے یہ اطلاع دی ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ برطانیہ میں گزشتہ اگست میں دہشت گردی کے خطرہ کی سطح کو دوسری خطرناک ترین سطح تک بڑھا دیا تھا۔ اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ سرزمین برطانیہ پر دہشت پسندانہ حملہ کا زیادہ جوکھم ہے ۔ عراق اور شام سے واپس ہنے والے آئی ایس ائی ایس جنگجوؤں سے لاحق جوکھم کے سبب خطرہ کی سطح میں اضافہ کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ برطانیہ کے زائد از500شہری، مشرق وسطیٰ میں آئی ایس آئی ایس کے جنگجوؤں کے ساتھ شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں ۔

UK Parliament evacuated after 'suspect package' found

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں