فارن پالیسی میگزین - مودی اور امیت شاہ عالمی مفکرین میں شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-18

فارن پالیسی میگزین - مودی اور امیت شاہ عالمی مفکرین میں شامل

وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکہ کی فارن پالیسی میگزین نے ایک سو عالمی مفکرین کی فہرست میں سب سے اہم فیصلہ ساز شخصیت قرار دیا ہے ۔ مودی کو اس فہرست میں سب سے اوپر رکھا گیا ہے جس کے بعد جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور بی جے پی صدر امیت شاہ ہیں۔ فارن پالیسی میگزین نے انہیں ایک سو عالمی مفکرین میں فیصلہ ساز شخصیات کے زمرہ میں شامل کیا ہے ۔ جریدہ نے64سالہ مودی کو پرکشش اور تجارت دوست لیڈر قرار دیا ہے ۔ میگزین نے کہا کہ ہندوستان کے2014ء کے انتخابات تک مودی نے کئی افراد کو ایک پرکشش اور تجارت دوست لیڈر کی حیثیت سے قائل کرایا جو ہندوستان کی متزلزل معیشت کا احیا کرسکتا ہے ۔ ان کی تقاریر سننے کے لئے ہزارہا افراد آتے ہیں اور وہ تھری ڈی ہولو گرافک پ روجیکشنس کے ذریعہ لاکھوں لوگوں تک پہنچے ۔ جریدہ نے2002ء کے گجرات فسادات کے باعث مودی پر امریکی ویزا کی پابندی کا بھی حوالہ دیا ۔ امیت شاہ کے تعلق سے جریدہ نے50سالہ لیڈر کی اتر پردیش میں مضبوط انتخابی مہم چلانے کے لئے ستائش کی جہاں انہوں نے انتخابات میں بی جے پی کو کامیابی دلائی۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی چیرپرسن اروندھتی بھٹاچاریہ کو بھی ہندوستان کے قرض کے تعلق سے تلخ حقائق بیان کرنے پر اس باوقار فہرست میں شامل کیا گیا ۔ ایک سو عالمی مفکرین میں سی جی نیٹ سوارا کے بانی شبھرانشو چودھری اور نیوز اینکر پدمنی پرکاش بھی شامل ہیں۔ اس فہرست میں شامل کئے جانے والے دوسرے ہندوستانیوں میں انڈیا نیشنل پولیو پلس کمیٹی کے چیرمین دیپک کپور اور کیمبرج کی انجینئر اور ڈاکٹر سنگیتا بھاٹیہ بھی شامل ہیں ۔ ماحولیاتی سائنسداں ویرا بھدرن راما ناتھن اور ماہر معاشیات پارتھا داس گپتا کو بھی عالمی مفکرین میں شامل کیا گیا ہے ۔

PM Modi, Amit Shah among top decision makers in 'Global Thinkers' list

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں