اخوان المسلمین دہشت گروپس میں شامل - متحدہ عرب امارات میں فہرست منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-17

اخوان المسلمین دہشت گروپس میں شامل - متحدہ عرب امارات میں فہرست منظور

ابو ظہبی
آئی اے این ایس
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اخوان المسلمین اور اس کی مقامی عسکریت پسند گروپس کو تازہ ترین دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کردیا جو 83اسلامی گروپس پر مشتمل ہے ۔ یو اے ای کابینہ آج دہشت گرد گروپس کی فہرست کو منظور کرلیا، جو مصر کی تمام اخوان المسلمین کے غیر مکمل شاخوں کی حیثیت سے مشہور ہیں ۔ دیگر مصروف تنظیموں میں القاعدہ النصرۃ فرنٹ، آئی ایس(داعش)جزیرۃ العرب کی القاعدہ( اے کیو اے پی) بوکو حرام ، تحریک طالبان پاکستان( ٹی ٹی پی) اور حقای نیٹ شامل ہیں ۔ متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور کوویت کے ہمراہ مصری فوج کی سفارتی سطح پر تائید کرتے ہیں، جس نے اسلام پسند صدر محمد مرسی کو عہدہ سے بے دخل کردیا تھا جو اس وقت گزشتہ سال جولائی میں اخوان المسلمین کے سربراہ تھے ، عبدالفتح السیسی اس وقت عروج کے سربراہ تھے جنہوں نے مرسی کو اقتدار سے ہٹانے میں اہم رول ادا کیا تھا جو جون کے انتخابات میں صدر منتخب ہوئے، انہیں یو اے ای کی زبردست تائید حاصل ہے۔ آج کی تیار کردہ فہرست سے قبل یو اے ای میں اماراتی اور اخوان المسلمین کے غیر ملکی ارکان کو حراست میں لے لیا گیا اور انہیں گزشتہ12ماہ کے دوران جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور کوویت کا خلیجی پڑوسی ملک قطر سے تنازعہ چل رہا ہے جو اواخر الذکر اخوان المسلمین کی تائید کرتا ہے ۔ خلیجی تعاون کونسل( جی سی سی) کے تین ارکان نے مارچ میں اپنے سفیروں کو قطر طلب کیا تھا۔ دوحہ پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ جی سی سی معاہدہ پر عمل آوری میں ناکام ہوگیا ہے جو کہ ایک دوسرے امور میں مداخلت نہ کرنے سے متعلق کیا گیا تھا ۔ اطلاع میں کہا گیا ہے کہ خلیجی چوٹی اجلاس متوقع ہے جس کا اہتمام ریاض میں کیاجائے گا تاکہ خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان مسئلہ کو حل کیا جائے گا۔

UAE lists scores of groups including Muslim Brotherhood as 'terrorists'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں