گوشت خوری کے مخالف بلڈرس پر امتناع کا مطالبہ - ایم این ایس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-17

گوشت خوری کے مخالف بلڈرس پر امتناع کا مطالبہ - ایم این ایس

ممبئی
پی ٹی آئی
اتر پردیش اور بہار جیسی ریاستوں سے آنے والے افراد کو نشانہ بنانے کے لئے شہرت رکھنے والی مہاراشترا نونرمان سینا( ایم این ایس) نے اب میٹرو پولیس میں سبزی خور آبادی کے خلاف مہم شروع کردی ہے ۔ بالخصوص ایسے بلڈرس کے خلاف جو غذائی اعداد کی بنیاد پر مکان کی فروخت یا کرایہ پر دینے سے انکار کرتے ہیں۔ پارٹی نے بریہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے میونسپل سکریٹری ڈپارٹمنٹ کو ایک تحریک کی نوٹس حوالے کی اور کہا کہ جو بلڈرس غذائی عادات اور مذہبی عقائد کی بنیاد پر مکانات کی فروخت یا اسے کرایہ پر دینے سے انکار کرتے ہیں ان پر امتناع عائد کردیاجانا چاہئے ۔ ایم این ایس کے کارپوریٹر سندیپ دیشپانڈے نے کہا کہ ہمیں عوام سے کئی شکایات موصول ہوئیں کہ انہیں بعض بلڈرس کی جانب سے صرف اس بنیاد پر فلیٹس دینے سے انکار کیاجارہا ہے کیونکہ وہ گوشت خور ہیں۔ اس سلسلہ میں وہ معلومات حاصل کررہے ہیں لیکن پارٹی کا یہ احساس ہے کہ یہ بڑی ناانصافی ہے کیونکہ ایسے افراد کے99فیصد مہاراشٹرا کے لوگ ہوتے ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ذات پات یا نسب کی بنیاد پر عدم امتیاز کو یقینی ب نانے کے لئے ایک قانون منظور کرنے کی ضرورت ہے ۔ فلیٹس کی فروخت یا انہیں کرایہ پر دینے کے معاملہ میں ذات پات اور مذہب بنیاد نہیں بننا چاہئے ۔ اگر کوئی بلڈراس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو بی ایم سی سے بلڈر کو دیئے گئے تمام اجازت نامہ منسوخ کردئیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جب دیگر ریاستوں سے آنے والوں کے خلاف یہ کہتے ہوئے احٹجاج کیا کہ اس سے مراٹھوں کے روزگار پر اثر پڑے گا تو لوگوں نے کہا کہ ہم نے کسی مقام پر قیام اور کام کے بنیادی حق کی خلاف ورزی کی ہے لیکن اب یہ بلڈرس فلیٹس دینے سے انکار کررہے ہیں کیا وہ عوام کے بنیادی حقوق نہیں چھین رہے ہیں ۔ اتفاق کی بات ہے کہ کانگریس لیڈر نتش رانے نے بھی گزشتہ ہفتہ یہ گجراتیوں کے خلاف ریمارک کرتے ہوئے تنازعہ چھیڑ دیا تھا۔

Maharashtra: Ban builders who deny housing on basis of eating habits, says MNS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں