شمالی وزیرستان کا بیشتر علاقہ دہشت گردوں سے پاک - پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-17

شمالی وزیرستان کا بیشتر علاقہ دہشت گردوں سے پاک - پاکستان

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ اس نے شمالی وزیرستان کے90فیصد علاقہ کو ضرب عضب کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے پاک کردیا ہے ۔ یہ بات آپریشنل کمانڈر میجر جنرل ظفر اللہ خان نے میر علی میں آج میڈیا بریفینگ میں بتائی ۔ ریڈیو پاکستان نے اس کی اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کارروائی کے دوران1,198دہشت گردوں کو ہلاک اور356کو زخمی کردیا گیا ہے ۔ کمانڈر نے بتایا کہ 2,708مربع کلو میٹر رقبہ کو مابقی علاقہ سے بھی جتنا ممکن ہوسکے ۔ دہشت گردوں کو ہٹادیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ داخلی طور پر جن افراد( آئی ڈی پیز) ان کے مکانوں سے تخلیہ کردیا گیا تھا ، کس حد تک انہیں واپس اس وقت لایاجائے گا جب بارودی سرنگوں اور خفیہ طور پر سرنگوں اور جن بموں کی تنصیب کی گئی تھیں ان کو جب صاف کیاجائے گا ۔ فوج کو آپریشن(کارروائی) کے دوران اسلحہ گولہ بارود، دھماکو اشیاء کا ایک بڑا ذخیرہ ہاتھ لگا ہے ۔آپریشن ان علاقوں میں بھی کیاجائے گا جہاں دہشت گرد گروپ اطراف و اکناف کے مقامات میں پوشیدہ طور پر رہنے لگے ہیں ۔ کمانڈر نے یہ تاثر دیا کہ کوئی دہشت گرد، اچھا یا برا نہیں ہوتا اور کہا کہ کارروائی مقامی اور غیر ملکی دہشت گردوں کے خلاف علاقہ میں کی جائے گی ۔

Most of North Waziristan cleared of terrorists: Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں