آسٹریلیائی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کا مودی کو فون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-08

آسٹریلیائی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کا مودی کو فون

نئی دہلی
یو این آئی
آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے آج اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو برسبین میں آئندہ جی20اجلاس کے لئے ایجنڈہ پر غوروخوض کے لئے فون کیا اور ان سے کہا کہ وہ اور ان کے ملک کے عوام مودی کے آسٹریلیا کے چار شہروں کے باہمی دورہ کے منتظر ہیں ۔ ایبٹ نے مودی کو مدعو کیا ہے ۔ جو14تا19نومبر آسٹریلیا میں ہوں گے ، اور خاص طور پر انہیں عالمی معاشی پیداوار میں تیزی پیدا کرنے اور روزگار کی تخلیق کے لئے ان کے نظریہ اور اصلاحات کے ان کے شخصی تجرہ اور ریاستی سطح پر پیداوار اور ہندوستان کے لئے ان کے منصوبے جاننے کی خاطر انہیں دورہ آسٹریلیا کی دعوت دی گئی ہے ۔ نریندر مودی نے آسٹریلیا کے ان کے دورہ کے لئے ٹونی ایبٹ کی شخصی توجہ کی ستائش کی اور ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر ان کے لئے ایک استقبالیہ کی میزبانی کے ان کے شخصی جذبہ کے لئے ان سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آسٹریلیا کے ان کے دورہ کی اہمیت پر ٹونی ایبٹ نے شخصی توجہ دی ہے اور کہا ہے کہ یہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک معیاری رشتہ کے ضمن میں ایک قدم ہے ۔ جس کی وہ بہت قدر کرتے ہیں۔
مودی نے جی20اجلاس کے لئے ایک بامعنی ایجنڈہ تیار کرنے میں ان کی قیادت کے لئے ٹونی ایبٹ سے اظہار تشکر بھی کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ برسبین اجلاس ایک انتہائی یادگار ہوگا جو عالمی معیشت میں نئی تحریک پیدا کرنے کا باعث ہوگا ۔ عالمی معاشی ارتباط کے لئے جی20کو ایک اہم فورم قرارد یتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ جی20اجلاس میں اپنی پہلی شرکت کے منتظر ہیں ۔ انہوں نے جی20اجلاس کے لئے ٹونی ایبٹ کی ترجیحات کی بھرپور تائید کا بھی پیشکش کیا اور روزگار سے عاری پیداوار کے امکانات پر ان کی تشویش میں شراکت دار بنے اور کہا کہ عوام کی زندگی کے معیار میں تبدیلی پر توجہ سے نہ صرف مالیاتی مارکٹوں کی صحت جیسے مسائل حل کرے گی بلکہ ضامن روزگار معاشی ترقی کی تخلیق بھی کرے گی جو ضروری ہے ۔

Tony Abbott Calls PM Modi to Talk About G-20; Says Keenly Waiting to Meet Him

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں