ہندوستانی نژاد برطانوی سیاستداں کو ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-08

ہندوستانی نژاد برطانوی سیاستداں کو ایوارڈ

لندن
پی ٹی آئی
ہندوستانی نژاد برطانوی سیاستداں کیتھ واز کو ملک کے اقلیتی طبقات کے لئے انجام دی گئی غیر معمولی خدمات کے عوض لیبر ایم پی برائے سال2014ء ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ۔ واز نے کہا کہ یہ ایوارڈ ملنے پر میں بے حد خوش ہوں کیونکہ یہ ایک بڑا اعزاز ہے ، میں نے اپنے حلقہ لسسٹر ایسٹ میں سماج کے تمام طبقات کے لئے خدمات انجام دیں ۔ اسپیکر جان برکو نے کل اسپیکرس ہاؤس میں ایوارڈ کا اعلان کیا۔ لیبر پارٹی کے لیڈر ایڈ ملی بینڈ نے کہا کہ میں یہ ایوارڈ دئیے جانے پر واز کو پرجوش مبارکباد دیتا ہوں۔ کیتھ پچھلے32برسوں سے برطانیہ میں بحیثیت سیاستداں سرگرم ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں