بارک اوباما کا ایرانی لیڈر خامنہ ای کے نام رازدارانہ مکتوب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-08

بارک اوباما کا ایرانی لیڈر خامنہ ای کے نام رازدارانہ مکتوب

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی صدر بارک اوباما نے ایک رازدارانہ مکتوب ایران کے اعلیٰ قائد آیت اللہ خامنائی کو روانہ کیا ہے جس میں انہوں نے امریکہ سے دہشت گردتنظیم داعش کے خلاف کارروائی کے لئے امریکہ سے مدد طلب کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ امریکی صدر کی جانب سے2009ء میں بر سر اقتدار آنے کے بعد سے ایرانی صدر خامنہ ائی کو لکھا گیا یہ چوتھا مکتوب نامہ ہے۔ جسے امریکہ کی جانب سے داعش کے خلاف گزشتہ چھ ماہ سے جاری مہم کے ایک حصہ کے طور پر تصور کیاجارہا ہے ۔ امریکہ کے دو اعلیٰ اراکین جان ماکلین اور لنڈسے نے اس مکتوب پر اپنے شدید غصہ کا اظہار کیا۔ تاہم اس انکشاف کے بعد امریکی ذرائع ابلاغ نے اپنی حکومت کی جانب سے عراق اور شام میں سرگرم داعش کے خلاف جنگ کے لئے ایران سے تعاون کی درخوست نہ کرنے کی دعوے کی قلعی کھول دی ہے۔ صف اول کے ایک امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نام رکھنے کی شرط کے ساتھ اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ صدر براک اوباما اس سال اکتوبر میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے نام ایک مکتوب ارسال کیا تھا جس میں ان سے داعش کے خلاف جنگ میں تعاون کی درخواست کی گئی تھی ۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر بارک اوباما کا یہ مکتوب ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ ہی عرصہ قبل انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھاکہ داعش کی سرکوبی کے لئے انہیں ایران کے تعاون کی کوئی ضرورت نہیں ۔ اس سلسلے میں امریکہ نے تہران سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔ اس خبر پر وائٹ ہاؤس نے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا کہ ان کے ملک کی ایران کے بارے میں پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے ۔ جب ان سے صدر اوباما کے خامنہ ای کے نام مکتوب کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی حیثیت سے وہ عالمی رہنماؤں کو خطوط ارسال کرتے رہتے ہیں ۔ ان کے مکتوبات پر تبصرے کی کوئی ضرورت نہیں ۔

Obama Wrote Secret Letter to Iran's Khamenei About Fighting Islamic State

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں