ملک کے عدالتی نظام پر مکمل یقین - تانڈور میں مولانا عبدالقوی کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-18

ملک کے عدالتی نظام پر مکمل یقین - تانڈور میں مولانا عبدالقوی کا خطاب

ملک کے عدالتی نظام پر مجھے مکمل یقین ہے ،جس طرح مجھے عدالت نے ضمانت دی ہے اسی طر ح میری بے گناہی بھی ثابت ہوگی
مسلمان مسلکی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحدہوں اور صحابہؓ اکرام کی زندگیوں کو اپنی زندگی کا نمونہ بنالیں
تانڈور میں تہنیت و تشکر، جلسہ عظمتِ صحابہؓ و فضائل اہل بیت اطہارؓ سے مولانامحمد عبدالقوی کا خطاب

مولانا محمد عبدالقوی ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش ، رکن رابطہ بین المدارس دارالعلوم دیوبند نے زور دیکر کہا ہیکہ انہیں ملک کے عدالتی نظام پر مکمل یقین ہے اور انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ جس طرح ان کی گرفتاری کے بعد عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کیا ہے بالکل اسی طرح اسی عدالت میں ان کی بے گناہی ثابت ہوگی ۔ مولانا نے مسلمانوں کے عقیدہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دیکھو اس کا یقین رکھو اور اس پر ایمان رکھو اس کو اچھی طرح دل دماغ میں بٹھالو کہ جو تم کو پیش آیا ہے وہ ٹلنے والا نہیں تھا جو ٹل گیا وہ پیش آنے والا نہیں تھا یہ اللہ تعالیٰ کے حتمی فیصلے ہیں اور اس کے فیصلوں کو چاہے کوئی قبول کرے نہ قبول کرے اس سے گذرنا پڑتا ہے اور اللہ کے فیصلوں کو کوئی ٹال نہیں سکتا ۔ مولانا محمد عبدالقوی گذشتہ رات یہاں نیشنل گارڈنس میں مقامی تنظیموں مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن ،مجلس اتحاد العلماء والحفاظ اور الماس ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے منعقدہ تہنیت و تشکر ،جلسہ عظمتِ صحابہ و فضائل اہل بیت اطہارؓ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے الحاج محمد طاہر قریشی چیف پروموٹر الماس انٹرنیشنل اسکول تانڈورکی زیر نگرانی منعقدہ ا س جلسہ عام میں تمام مسالک و مکاتب فکر کے علماء اکرام و ذمہ داران کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی اس جلسہ سے اپنے خطاب میں مولانا محمد عبدالقوی نے فرداً فرداً ان تمام کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے گجرات پولیس کی جانب سے ان کی بیجا گرفتاری اور جیل میں محروسی کے وقت ان کی رہائی کے لئے خصوصی دعائیں کیں اور جلسوں کے انعقاد کے ذریعہ حکومت تک اپنی آواز پہنچائی اپنا سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے مولانا محمد عبدا لقو ی نے کہا کہ ہم بحیثیت مسلمان رسول اکرم ؐ کے اصحابؓ سے محبت کو ایمان کا ایک حصہ سمجھتے ہیں اور صحابہ اکرامؓ میں کوئی تفریق نہیں کرتے اور ہم اہلسنت والجماعت ان سے رشتہ رکھتے ہیں جو صحابہؓ سے رشتہ رکھتے ہیں مولانا نے صحابہ اکرامؓ کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہم صحابہؓ پرجرح نہیں کرتے کیونکہ ہمارا یقین کتاب و سنت پر مبنی ہے اور اس کادارومدار صحابہؓ پرہے مولانا محمد عبدالقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی کریم ؐ کسی بھی صحابی پر بدگمانی کو برداشت نہیں کرتے تھے اور رسول اکرمؐ نے فرمایا کہ میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں ۔مولانا نے کہا کہ صحابہ اکرام کی عظمت ، عشق رسول ؐ توحید و سنت اوران کی پا کبا ز ی کے قائل ہونا اور کتاب و سنت کے بعد دین میں ان کو حجت و دلیل مانناچاہئے۔اس جلسہ سے مفتی محمد عبداللہ اظہر قاسمی کرسپانڈنٹ الماس انٹرنیشنل اسکول، مولانا عبدالجبار سبیلی صدر مجلس اتحاد العلماء والحفاظ ،محمد خورشید حسین صدر مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن نے بھی خطاب کیا قبل ازیں الماس ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے مولانا محمدعبدالقوی کو تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی شال پوشی کی گئی اور ایک یادگار مومنٹو پیش کیا گیا ۔ جلسہ کے ڈائس پر محمد خواجہ ناظم جماعت اسلامی ہند ضلع رنگاریڈی، محمد یٰسین خان صدر تانڈور اسٹون مرچنٹس ویلفیئر اسوسی ایشن، سید عبد ا لغفور پاشاہ معتمد درگاہ حضرت عبدالکریم چشتی ؒ ، محمد یوسف خان صدر عیدگاہ و قبرستان کمیٹی تانڈور ،سید کمال اطہر جنرل سیکریٹری مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن ،محمدسراج صمدانی امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ،نائب صدر نشین بلدیہ سید ساجد علی کے بشمول دیگر موجود تھے ۔

Maulana Abdul Qavi addressing a public meeting in Tandur

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں