پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کا آج یہاں پرتپاک خیر مقدم کیا گیا ۔ جنہوں نے آسٹریلیا کا اپنا پہلا باہمی دورہ شروع کیا ۔ انہوں نے اس پیام کے ساتھ مہاتما گاندھی کے کانسہ کے بنے مجسمہ کی نقاب کشائی کی کہ مہاتما گاندھی آج بھی اتنے ہی بامعنی ہیں جتنے کے وہ اپنے وقت میں تھے ۔ نریندر مودی نے جو راجیو گاندھی کے بعد 28سال کے وقفہ کے بعد آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں، عالمی برادری سے خواہش کی کہ وہ دہشت گرد اور بڑھتی عالمی حدت جیسے چینلجس سے نمٹنے کے لئے گاندھی کی عدم تشدد اور محبت کی تعلیمات سے استفادہ کریں ۔ مودی نےG20چوٹی کانفرنس کے اختتام کے فوری بعد کہا کہ میرا بھرا پورا یقان ہے کہ مہاتما گاندھی کی معنویت آج بھی اتنی ہی ہے جتنی کہ وہ اپنے دور میں تھی ۔ مودی کے کاندھوں پر کریم کلر کی ایک شال دکھائی دی ۔ گاندھی کا2.5میٹربلند کانسہ کا مجسمہ آسٹریلیا کی جنوب مشرقی ریاست کوئنس لینڈ کے روما اسٹریٹ پارک لینڈ میں نصب کیا گیا ہے ۔ اسے دہلی کے رام ستار نے تراشا ہے ۔ مودی جیسے ہی تقریب کے مقام پر پہنچے کئی ہاتھوں نے ان کا خیر مقدم کیا ۔ مودی نے کہا کہ2اکتوبر 1869ء کو پور بند میں ایک شخص پیدا نہیں ہوا تھا بلکہ ایک عہد شروع ہوا تھا ۔ ہندوستانی این آر آئیز نے ان کی اس بات کا زور دار خیر مقدم کیا۔ کوئنس لینڈ کے گورنر اور برسبین کے میئر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ مودی نے کہا کہ دنیا آج دو بڑے چیلنجس دہشت گردی اور عالمی حدت سے نمٹ رہی ہے ۔ یہ مسائل تشویش پید اکرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم گاندھی کی حیات اور تعلیمات پر نظر ڈالیں تو ہم ان مسائل کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں جن کا دنیا آج سامنا کررہی ہے ۔ مودی کو بعد ازاں سٹی ہال میں کوئنس لینڈ پریمیئیر کیمپ بیل نیومین کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا۔ سٹی ہال میں رنگا رنگی تقریب منعقد ہوئی۔ انگلش میں خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کا خصوصی تعلق ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات اس وقت پوری طرح پھلے پھولیں گے ۔ جب ریاستوں اور شہریوں کو بین الاقوامی تعاون میں شامل کیاجائے گا۔ اسٹیج سے مودی نے کئی افراد کو ہاتھ ہلا کر جواب دیا جو انہیں قریب سے دیکھنے کے لئے آگے آرہے تھے۔ وزیر اعظم ہند بعد ازاں مجمع میں گھل مل گئے ۔
ملبورن
پی ٹی آئی
سڈنی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پہلے لکچر میں شرکت کے لئے220مسافرین کے ساتھ ایک خصوصی ٹرین مودی ایکسپریس کو آسٹریلیا کے ایک وزیر نے آج یہاں جھنڈی دکھائی ۔ ملبورن کے بڑے ریلوے اسٹیشن اور ٹرانسپورٹ مرکز سدن کراس اسٹیشن پر وکٹوریہ کے ہمہ ثقافتی وزیر میتھو گئی نے ٹرین کو جھنڈی دکھائی ۔ملبورن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ٹرین سرویس کو کسی وزیر اعظم کا نام دیا گیا ۔ مسافرین میں پنچابی ، مسلمان ، گجراتی اور کشمیری شامل ہیں ۔چار ڈبوں کی یہ ٹرین مقامی وقت صبح آٹھ بجے روانہ ہوئی۔ ٹرین میں سوار ہونے سے قبل مسافرین نے حب الوطنی کے گیت گائے ۔ اسٹیشن پر ایک تقریب جیسا سماع تھا۔ ٹرین کے مسافرین کو تقریب کے منتظمین مودی ڈھوکلہ اور مودی فالودہ مفت میں پیش کریں گے۔ اسی دوران وکٹوریہ میں آباد سینکڑوں ہندوستانی ٹرین کو وداع کرنے اور ایک تاریخی لمحہ کا حصہ بننے اسٹیشن چلے آئے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں