مملکت فلسطین کو تسلیم کیا جائے - اسپین کی پارلیمنٹ میں قرارداد منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-20

مملکت فلسطین کو تسلیم کیا جائے - اسپین کی پارلیمنٹ میں قرارداد منظور

میڈرڈ
یو این آئی/ رائٹر
اسپین کی پارلیمنٹ نے آج بھاری اکثریت سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی قرار داد منظور کرلی ہے ۔ کل منظور کی جانے والی اس قرار داد کی حیثیت علامتی ہے جس میں ارکان پارلیمنٹ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے ذریعے تنازعہ حل ہونے کی صورت میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے ۔ اگرچہ اسپین کی حکومت اس قرار داد پر عملدارآمد کی پابند نہیں لیکن اس کے باوجود ایک اور یورپی ملک کی پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطینی ریاست کے حق میں قرار داد کی منظوری کو تجزیہ کاریورپ میں فلسطینیوں کے لئے بڑھتی ہوئی ہمدردی اور اسرائیل کے خلاف ابھرتے ہوئے عوامی جذبات کا اظہار قرار دے رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران اسپین، فلسطینیوں کے حق میں قرار داد منظور کرنے والا یوروپ کا چوتھا ملک ہے ۔ اس سلسلہ کا آغاز گزشتہ ماہ سویڈن سے ہوا تھا ۔ جہاں بائیں بازو کی ج ماعت نے اقتدار سنبھالنے کے چند دن بعد ہی فلسطینی ریاست کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سوئیڈن کے اس اقدام پر اسرائیل نے بطور احتجاج اسٹاکہوم سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا ۔ بعد ازاں برطانیہ اور پھر آئر لینڈ کے قانون سازوں نے بھی علامتی قرار دادیں منظور کر کے اپنی اپنی حکومتوں سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ا س سلسلہ میں اطلاعات یہ بھی ہیں کہ فرانس کے ارکان پارلیمنٹ بھی اسی نوعیت کی ایک قرار داد ایوان میں پیش کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ اسپینی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں منظورکی جانے والی قرار داد اپوزیشن کے سوشلسٹ پارٹی نے پیش کی تھی جس میں حکومت اسپین سے متفقہ طور پر فلسطینی ریاست کو توسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ لیکن حکمران جماعت پیپلز پارٹی کی جانب سے قرار داد میں اسرائیلی تحفظات کو شامل کئے بغیر منظور نہ کرنے کے اعلان کے بعد اس میں ردو بدل کیا گیا اور مذاکرات کے ذریعہ تنازعہ کے پر امن حل کی صورت میں ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے الفاط شامل کئے گئے۔قرار داد میں تبدیلی کے بعد ایوان کی تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر قرار داد کی حمایت کی جس کے بعد اسے2کے مقابلے میں319ووٹوں کی بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا ۔ قبل ازیں اسپین کے قانون سازوں نے کل اپنی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ فلسطین کو علیحدہ ریاست تسلیم کریں۔ تاہم یہ تبھی ہوگا جب فلسطین پر اسرائیل اپنے دیرینہ تنازعہ کا مذاکرات سے کوئی حل نکالیں گے ۔ علامتی طور پر پچھلے ماہ برطانیہ اور آئر لینڈ نے بھی فلسطین کو علیحدہ ملک تسلیم کرنے کی تحریک پر ووٹنگ کرائی گئی تھی ، جس کی ایوان زیریں کی عام سیاسی پارٹیوں نے حمایت کی تھی۔

Spanish MPs urge govt to recognize Palestine

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں