امریکہ شدید سردی کی لپیٹ میں - ریکارڈ برفباری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-20

امریکہ شدید سردی کی لپیٹ میں - ریکارڈ برفباری

نیویارک
رائٹر
امریکہ کی تمام50ریاستوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک یا اس سے نیچے گر گیا ہے ۔ کیونکہ ملک بھر میں غیر موسمی سردی چھا گئی ہے ۔ جب کہ شدید برفباری کی وجہ سے مغربی نیویارک میں ایمرجنسی کی حالت پیدا ہوگئی ہے ۔ اور اس کی وجہ سے چار افراد کی موت واقع ہوئی۔ ہوائی کے بشمول ہر ایک امریکی ریاست میں درجہ حرارت نقطہ انجماد32ڈگری فارن ہیٹ(صفر سنٹی گریڈ) یا اس سے نیچے گر گیا ہے ۔ قومی موسمیاتی سروے نے کل یہ بات کہی ۔ موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق1976کے بعد ملک بھر میں یہ سرد ترین نومبر کی صبح تھی ۔ ایک نیوٹر ولوجسٹ کنسلٹنگ فرم نے کہا ہے کہ ایسی سردی دسمبر کے اختتام سے فروری تک نہیں دیکھی گئی ہے ۔ ایری کاؤنٹی کے حصوں ، مغربی نیو یارک میں1.5ملی میٹر برفباری ہوئی ہے اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ بفیلو کے قریب نیشنل ویدر سروس کے اسٹیون ولچ نے یہ بات کہی ۔ ملک کے عہدیداروں نے کل کہا تھا کہ طوفان سے متعلق واقعات میں چار افراد کی موت واقع ہوئی ، اور تین دیگر قلب کے مسائل سے دوچار ہونے کے بعد فوت ہوگئے ۔ جن میں سے دو افراد سمجھاجاتا ہے کہ اس وقت پھاوڑے کے ذریعہ بھاری برف صاف کررہے تھے ۔ فی گھنٹہ5انچ یا13سنٹی میٹر کی شرح پر برفباری ہورہی ہے اور چند علاقوں میں24گھنٹے میں جملہ76انچ(193سنٹی میٹر) برفباری ہوئی ہے جو امریکہ میں ایک ریکارڈ برفباری ہے۔ نیو یارک کے گورنر اینڈ ریو کیومو نے10کائنٹیز کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے ۔ نیشنل گارڈکے سپاہیوں کو طوفان سے نمٹنے مقامی شہریوں کی مدد کے لئے تعینات کیا گیا ہے ۔

Record cold and snow hits the US and Canada

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں