ڈرون کیمروں کے ذریعہ تاج محل کی سیکوریٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-09

ڈرون کیمروں کے ذریعہ تاج محل کی سیکوریٹی

آگرہ
یو این آئی
دنیا کے خوبصورت ترین یادگاروں میں سے ایک تاج محل کی سیکوریٹی کے لئے نئے انتظامات کئے جارہے ہیں جس کے لئے اس کی سیکوریٹی میں اضافہ کیاجارہا ہے ۔ 17 ویں صدی کے اس یادگار محل کو حفاظتی نقطہ نگاہ سے مزید بہتر بنایاجارہا ہے اور ممنوعہ زون میں فوٹو گرافی کرنے والوں پر اب اور بھی زیادہ نظر رکھے جانے کی قواعد کی جارہی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ تاج محل کی نگرانی ڈرون کے ذریعہ کئے جانے کا عمل شروع کیاجارہا ہے اور اس درمیان وہاں آنے والوں پر خصوصی نگاہ رکھی جائے گی ۔ اس کے لئے مزید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تاج محل کے اے ایس آئی نے حکومت کو بتایا ہے کہ اس کی سیکوریٹی میں مزید بہتری لائی جائے ۔ سیکوریٹی کے افسران کو احکامات دئیے گئے ہیں کہ وہ یہاں آنے جانے والوں پر نگاہ رکھیں اور وہاں لگائے گئے ماربل پر کسی طرح کے نشانات لگانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں اور کمپلکس کے ارد گرد اور ان مقامات پر لوگوں کو فوٹو نہ لینے دیں جسے ممنوعہ قرار دیا گیا ہے۔ دیوالی کے آخری ہفتے میں تاج محل کا دیدار کرنے والوں میں اچانک اضافہ ہوگیا تھا اور اس درمیان تقریباً دیڑھ لاکھ افراد تاج محل پہنچے تھے ۔

security of Taj Mahal strengthened with the installation of drone and CCTV cameras

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں