شاردا اسکام کے ملزم کنال گھوش کا اقدام خود کشی - خطرہ سے باہر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-15

شاردا اسکام کے ملزم کنال گھوش کا اقدام خود کشی - خطرہ سے باہر

کولکتہ
پی ٹی آئی
ترنمول کانگریس کے معطل رکن پارلیمنٹ اور شاردا اسکام کے ملزم کنال گھوش نے آج پریسیڈنسی کر کشنل ہوم(جیل) میں مبینہ طور پر خواب آور گولیاں استعمال کرتے ہوئے اقدام خود کشی کیا۔ انہوں نے گزشتہ سال گرفتاری کے بعد سے پریسیڈنسی ہوم میں رکھا گیا ہے ۔ گھوش کو جنہوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر سی بی آئی ، اس اسکام میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہتی ہے تووہ اپنی زندگی ختم کرلیں گے ۔ ہاسپٹل میں شریک کرادیا گیا ہے ۔ مغربی بنگال کر کشنل ہوم سرویسس کے وزیر ایچ اے صفوی نے بتایا کہ گھوش نے خواب آو ر گولیاں استعمال کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ انہیں سرکاری زیر انتظام ایس ایس کے ایم ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے جہاں وہ ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ڈاکٹر کو طلب کیا گیا تھا اور اس نے بتایا کہ مریض کی حالت معمول کے مطابق ہے اس کے باوجود احتیاطی اقدام کے طور پر ہم نے انہیں ایس ایس کے ایم ہاسپٹل میں شریک کرادیا ۔ ایس ایس کے ایم کے ڈائرکٹر پردیپ مترا نے کہا کہ گھوش خطرہ سے باہر ہیں ۔ محکمہ محابس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گھوش نے خود کشی کرنے کی دھمکی دی تھی اسی لئے گزشتہ دو دن سے ان پر زیادہ نظر رکھی جارہی تھی ۔ ان کے بستر پر جانے سے پہلے ہم نے ان کی جامہ تلاشی لی تھی لیکن ان کے قبضہ میں کوئی نشہ آور یا خواب آور گولیاں نہیں پائی گئی تھیں ۔ عہدیدار نے بتایا کہ تقریباً ڈھائی بجے شب انہوں نے سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے خواب آور گولیاں استعمال کی ہیں ۔ جیل کے ڈاکٹروں کو طلب کی اگیا جنہوں نے ان کا مکمل معائنہ کیا لیکن ان کی حالت معمول کے مطابق پائی گئی۔ اس کے باوجود ہم نے کوئی جوکھم نہیں لیا ۔ گھوش نے10نومبر کو شہر کی ایک عدالت میں پیش کئے جانے کے موقع پر دھمکی دی تھی کہ اگر سی بی آئی اسکام میں ملوث افراد کے خلاف اندرون تین یوم مناسب کارروائی نہیں کرتی تووہ خود کشی کرلیں گے۔
انہوں نے یہاں بنگشال عدالت میں میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ارویند مشرا کو بتایا تھا کہ تحقیقات کو متاثر کیاجارہا ہے ۔ یہ بات ناقابل قبول ہے کہ میں سڑتا رہوں اور اسکام میں ملوث افراد آزادانہ گھومتے رہیں ۔ میں تین دن کی مہلت دیتا ہوں اگر کارروائی نہیں کی گئی تو میں خود کشی کر لوں گا ۔ علیحدہ اطلاع کے مطابق پریسیڈنسی جیل کے حکام نے آج شاردا اسکام کے ملوث گھوش کے خلاف مبینہ اقدام خود کشی کے سلسلہ میں شہر کے ایک پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پریسیڈنسی کرکشنل ہوم کے حکام نے ہیسٹنگس پولیس اسٹیشن میں گھوش کے خلاف ایف آئی آر دج کرائی ہے جہاں انہیں رکھا گیا تھا ۔ اور انہوں نے اقدام خود کشی کیا ہے۔ تعزیرات ہند کی دفعہ309کے تحت اگر اقدام خود کشی ثابت ہوجائے تو ملزم کو ایک سال کی قید سادہ اور جرمانہ ہوسکتا ہے ۔ اسی دوران بی جے پی کے قومی سکریٹری سدتھار تھ ناتھ سنگھ نے یہ شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہ ترنمول کانگریس کے معطل رکن پارلیمنٹ کنال گھوش کا مبینہ اقدام خود کشی شاردا پونزی اسکام میں شواہد کو مٹانے کی سیاسی سازش ہوسکتی ہے، اس واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چونکہ کنال گھوش اس اسکام کے اصل گواہ ہیں لہذا بنگال پولیس کے لئے یہ لازمی تھا کہ وہ زیادہ چوکنا رہتی اور ان پر24گھنٹے نظر رکھی جاتی ۔ اسی لئے جیل حکام کے رویہ پر مزید سوالات اٹھتے ہیں ۔ آیا یہ اقدام خود کشی تھا یا شواہد کو مٹانے کی کوئی سیاسی سازش تھی ۔ یہ پتہ چلانا بھی اہم ہے کہ ان کے کمرہ میں خواب آور دوائیں کس طرح پہنچیں۔

Saradha scam accused Ghosh tries to 'end life'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں