سچن کرشنا پٹنم کے گاؤں کو گود لیں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-16

سچن کرشنا پٹنم کے گاؤں کو گود لیں گے

حیدرآباد
یو این آئی
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن تندولکر آج شام آندھرا پردیش کے نیلور کے کرشنا پٹنم پہنچیں گے، جہاں وہ شب گزاری کے بعدکل پوٹم راجو واری کندریگا گاؤں پہنچیں گے ،جہاں وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے سنسد آدرش گرام یوجنا اسکیم کے تحت ایک گاؤں کی ذمہ داری قبول کریں گے ۔ ان کے دورہ کے سلسلہ میں انتظامات مکمل کرگئے ہیں ، ان کے مداح ان کی ایک جھلک دیکھنا چاہتے ہیں ۔ سچن تندولکر کے دورہ کے سلسلہ میں سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے ۔ دوسری جانب سچن تندولکر کووزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ آسٹریلیا کے دورے پر جانے کا دعوت نامہ ملا تھا ، لیکن وہ نہیں جاسکے ۔ وزیر اعظم نے اپنے دورے کے لئے سرکاری وفد کا حصہ بننے کے لئے سچن کو مدعو کیا تھا، لیکن اپنی بے حد مصروفیت کے سبب سچن نے دورے پر جانے میں اپنی معذوری کا اظہار کیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر نے سچن کو اکتوبر میں دعوت نامہ بھیجا تھا ۔اس وقت سچن اپنی سرگزشت ، پلے انگ اٹ مائی وے‘ کے لئے پروگرام کے لئے لندن میں تھے ۔ سچن کو مودی کے آسٹریلیا کے دورے کے وقت ہی آندھرا پردیش میں ایک پروگرام میں جانا تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے اپنی معذوری کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نے سابق کرکٹ کپتان کپل دیو اور سنیل گاؤسکر کو آسٹریلیا کے تین شہروں، سڈنی، کینبرا اور میلبورن کے دورے پر جانے والے ان کے سرکاری وفد کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،۔ وزیر اعظم جی۔20سربراہ کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے آسٹریلیا میں ہیں اور اس دوران وہ تاریخی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ( ایم سی جی) کا بھی دورہ کریں گے ۔

Sachin Tendulkar adopts village in Nellore district

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں