مقتول پاکستانی عیسائی جوڑے کے خاندان کو امداد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-08

مقتول پاکستانی عیسائی جوڑے کے خاندان کو امداد

لاہور
پی ٹی آئی
قرآن کی بے حرمتی کرنے والے جوڑے کو جسے برہم ہجوم نے زندہ جلا دیا تھا ، اس کے خاندان کو حکومت پاکستان نے امداد کا اعلان کیا ہے ۔ صوبہ پنجاب کے چیف منسٹر شہباز شریف نے کل خاندان سے ملاقات اور کی اور پانچ ملین روپئے(48,781ڈالرس) معاوضہ دینے کا اعلان کیا علاوہ ازیں دس ایکر اراضی بھی دی جائے گی ۔ چیف منسٹر نے یہ بھی اعلان کیا کہ حکومت مہلوک جوڑے کے تین بچوں کو تعلیم اور دیکھ بھال کے اخراجات برداشت کرے گی ۔ ڈان آن لائن نے اس کی اطلاع دی ۔ وحشیانہ جرم 4نومبر کو لاہور سے پچاس کلو میٹر دور واقع کوٹ رادھا کشن گاؤں میں پیش آیا تھا ، جو ضلع کسو رمیں ہے ۔ پولیس نے پہلے ہی گاؤں کے پچاس افرادکو حراست میں لے لیا ہے اور660افراد پر الزامات وضع کئے جن کے بارے میں قیاس کیا گیا کہ وہ زدوکوب کی کارروائی میں شامل تھے۔ گرفتار شدہ افراد میں اینٹ کی بھٹی کا مالک بھی شامل ہے جہاں عیسائی جوڑے کو زدوکوب ہونے پر ہلاکت کے بعد نذر آتش کردیا گیا تھا ۔ بتایاجاتا ہے کہ دونوں میاں بیوی بند ہوا مزدور تھے ۔

Shahbaz Sharif announces Rs5m for family of deceased Christian couple accused of blasphemy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں