شریف کے خاندان کو سود کی رقم ادا کرنے عدالت کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-08

شریف کے خاندان کو سود کی رقم ادا کرنے عدالت کی ہدایت

لاہور
پی ٹی آئی
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے ارکان خاندان کو عدالت نے ہدایت دی ہے کہ وہ350کروڑ روپے کا قرض جو اپنی کمپنیوں کے لئے تیس سال قبل بینک کنسوریشم سے حاصل کیا تھا اسے ادا کرے۔ لاہور ہائی کورٹ کی دور کنی ڈیویژن بنچ نے کل شریف کے خاندان کو350کروڑ روپے ادا کرنے کو کہا ہے اور مقدمہ کی سماعت آئندہ تاریخ کے لئے ملتوی کردی ۔ آٹھ بینکس بشمول نیشنل بینک آف پاکستان نے اجتماعی طور پر 351کروڑ روپے قرض شریف خاندان کے اتفاق گروپ کو1982اور1998کے درمیان منظور کیا تھا لیکن خاندان قرض پر واجب الادا شرح سود ادا کرنے میں ناکا م رہا ۔ بیشتر واقعات میں قرض واپس نہیں کیاجاتا اور بینک ان پر مارک اچ چارجس حقیقی قرض پر عائد کرتی ہے ۔ بینکوں کی کنسورشیم نے نمائندگی کرنے والے ایک وکیل نے عدالت کو اطلاع دی ہے کہ600کروڑ روپئے بنیادی قرض کی رقم کو اتفاق گروپ کے چار یونٹس فروخت کر کے حاصل کرلئے گئے ہیں لیکن شرح سود ابھی حاصل کرنا ہے۔اس نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ اتفاق گروپ کو جو کہ شریف کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے مزید تاخیر کے بغیر شرح سود ادا کرنے کی ہدایت دے ۔

A Female Justice of High Court orders Sharif Family to Pay 3.5bn Interest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں