دہشت گردی کے خلاف تعاون کی اپیل - پوٹین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-30

دہشت گردی کے خلاف تعاون کی اپیل - پوٹین

ماسکو
آئی اے این ایس
روسی صدر ولادیمیرپوٹین نے شام کو تیقن دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کے علاقہ دیگر خلیجی ممالک بھی اس کے ساتھ تعاون کریں گے ۔ پوٹین نے ترک الانادولو نیوز ایجنسی کو ایک انٹر ویو کے درمیان کہا کہ شام کی صورتحال ہنوز انتہائی تشویش ناک ہے ۔ شامی حکومت کی نیوز ایجنسی سانا نے ان کے حوالہ سے بتایا کہش ام اور اس کے پڑوسی ممالک کو سب سے زیادہ خطرہ داعش کی جانب سے لاحق ہے جب کہ دیگر انتہا پسند تنظیموں سے خطرات بدستور برقرار ہیں ، جن کی حوصلہ افزائی میں مغربی ممالک کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہے ہیں ۔ روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے اس خظرہ سے مقابلہ کی تمام کارروائیاں اقوام متحدہ سیکوریٹی کونسل کی قرار دادوں پر مبنی ہونی چاہئیں اور بین الاقوامی قوانین سے بھی ان کی مکمل مطابقت ضروری ہے۔ اس سلسلہ میں خصوصی طور پر اس بات پر بھی توجہ مرکوز رکھنی چاہئے کہ مقتدر اعلیٰ اور دیگر ممالک کے داخلی امور میں مداخلت سے متعلق اصولوں کی خلاف ورزی نہ ہونے پائے ۔ پوٹین نے مزید کہا کہ تمام کارروائیاں اور سر گرمیوں کا شفاف ہونا بھی ضروری ہے ۔ اوراس کے پس پردہ خفیہ ایجنڈہ بھی نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے شامی بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے ، روس کاموقف دہراتے ہوئے اندرون ملک سیاسی جماعتوں کے درمیان غیر مشروط قومی بات چیت شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کردی کہ شام کا بحران حل کرنا خود شامی شہریوں کی ذمہ داری ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں