پاکستانی وزیر اعظم کی نااہلی سے متعلق کیس کی 8 دسمبر کو سماعت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-30

پاکستانی وزیر اعظم کی نااہلی سے متعلق کیس کی 8 دسمبر کو سماعت

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستان سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلیت سے متعلق عرضداشت کی سماعت کے لئے 8دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ ڈان آن لائن نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس درخواست کی سماعت اب سپریم کورٹ کی وسیع تر بنچ کرے گی ۔ پاکستان مسلم لیگ قائد چودھری شجاعت اور پاکستان تحریک انصاف مرکزی کمیٹی قائد اسحق خاکوانی نے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لئے نااہل قرار دینے کی درخواست کی تھی ، جس کی پیروی ایڈوکیٹ گوہر نواز شندھ کریں گے ۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی زیر قیادت 7رکنی بنچ اس مقدمہ کی سماعت کرے گی ۔ درخواست گزاروں نے یہ دعویٰ پیش کیا کہ نواز شریف ماضی میں ایوان میں دیانت داری اور صداقت کے اظہار میں ناکام رہے تھے لہذا وہ صادق اور امین نہیں رہے ۔ سپریم کورٹ نے اسی نوعیت کی کئی درخواستوں کی سماعت کے لئے چہار شنبہ کو سات رکنی بنچ تشکیل دی تھی جن میں یہ الزام عائد کیاگ یا کہ29اگست کو نواز شریف ایوان میں حقائق سے متعلق غلط بیانی سے کام لیا تھا۔

Pakistan PM disqualification case slated for December 8

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں