نائیجیریائی مسجد پر بوکو حرام کا حملہ - ہلاکتوں کی تعداد 120 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-30

نائیجیریائی مسجد پر بوکو حرام کا حملہ - ہلاکتوں کی تعداد 120

ابوجا
آئی اے این ایس
نائیجیر یا کے شمالی شہر کانومیں قصر امیر احاطہ کی ایک مسجد سلسلہ وار 3بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد120ہوگئی ہے۔ دی نیشن آن لائن نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ دھماکے بوکو حرام کی کارستانی تھے ۔ انتہا پسند تنظیم نے نماز جمعہ کے دوران دھماکے کئے تھے ۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سلسلہ وار تین دھماکوں میں128افراد زخمی بھی ہوئے ۔ اطلاع کے مطابق کانو کے بڑے امام ثانی ظہیر الدین دن کے2:15بجے خطبہ دے رہے تھے کہ وقفہ وقفہ سے تین بم دھماکے ہوئے ۔ اطلاع میں یہ وضاحت بھی کی گئی کہ دو بم مسجد کے اندرون احاطہ میں نصب کئے گئے تھے جب کہ تیسرا بیرون احاطہ میں نصب کیا گیا تھا ۔ قصر امیر کے ایک ملازم نے بتایا کہ دھماکوں کے بعد حملہ آوروں نے فائرنگ بھی کی۔ ہم دہشت زدہ ہوکر بھاگ کھڑے ہوئے لہذاہلاکتوں کی تعداد سے ہم واقف نہیں ۔ دھماکو کی دہشت سے مصلیوں میں بھگدڑ مچ گئی ۔ برہم نوجوانوں نے مسجد کے باب الداخلوں پر کھڑے ہوکر آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا کردی اور پولیس کو داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا رہا ۔ پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے اشک آور گیس استعمال کیا ۔ نادرن اسٹیٹس گورنرس فورم نے اس حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور امیر کالونی الحاج محمد سنوسی نے مسلمانوں سے شہر کو بوکو حرام سے محفوظ رکھنے کی درخواست کی ۔

Nigerian mosque attack death toll climbs over 100

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں