پاکستان میں نیو کلیر صلاحیت کے حامل بالسٹک مزائل کا تجربہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-14

پاکستان میں نیو کلیر صلاحیت کے حامل بالسٹک مزائل کا تجربہ

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے آج بالسٹک مزائل کا کامیاب تجربہ کیا جو نیو کلیر اور روایتی وار ہیڈس15000کلو میٹر ز تک نشانہ کی صلاحیت کا حامل ہے جس سے رینج(احاطہ) میں ہندوستان کے کئی شہر آسکتے ہیں ۔ وسط فاصلہ کی رینج کے مزائل شاہینIIجسے حتف VIبھی کہاجاتا ہے جسے نامعلوم مقام سے آج داغا گیا اور اس کے اثرات کا نکتہ بحرہ عرب تھا۔ فوج نے یہ بات بتائی ۔ تجربہ آرمی اسٹراٹیجٹک فورسیس کمانڈ کے فیلڈ ٹریننگ کے اکسر سائز اختتامی پوائنٹ سے اسے داغا گیا۔ اس تجربہ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ فوجی حکمت عملی کے مزائل گروپس کی کارروائیوں کو میابی سے ہمکنار کیاجائے اور ساتھ ہی ساتھ مختلف ڈیزائن اور تکنیکی ہتھیاروں کا سسٹم کارکردرکھنا ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانس ڈیویژن لفٹننٹ جنرل زبیر محمود حیات اور کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک عبیداللہ خان نے مزائل کے لانچ کا مشاہدہ کیا۔

Pakistan successfully test fires Hatf-VI ballistic missile

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں