پاکستان اور افغانستان کے اقلیتی باشندوں کو ہندوستانی شہریت کے لئے خصوصی رعایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-14

پاکستان اور افغانستان کے اقلیتی باشندوں کو ہندوستانی شہریت کے لئے خصوصی رعایت

نئی دہلی
یو این آئی
حکومت نے پاکستان اور افغانستان کی اقلیتی برادری کے افراد کے لئے ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کے ضابطہ کو آسان بناتے ہوئے ہاتھ سے لکھی درخواستوں کوتسلیم کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں اپنی وزارت کے محکمہ خارجہ کے اس موقف کے رہنما ہدایات کو منظوری دے دی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے اقلیتی طبقہ کے لوگوں کی شہریت حاصل کرنے کی دشواری دور ہوگی ۔ اس فیصلہ کے بعد عرضی گزار آن لائن کی جگہ ہاتھ سے لکھی درخواست بھی دے سکتے ہیں ۔ یہ فیصلہ31دسمبر2009سے پہلے ہندوستان آنے والے لوگوں پر نافذ ہوگا۔ ان لوگوں کو اب تک ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔ یہ درخواست پاسپورٹ کے ساتھ ہی دئیے جاسکتے ہیں ۔ تاہم طویل مدت کے لئے ویزا درخواست پیش کرتے وقت یہ قانونی ہونی چاہئے ۔ یہ درخواست ضلع مجسٹریٹ اور ڈپٹی کمشنر کو دئیے جاسکتے ہیں ۔ اقلیتی برادری کے جو بچے اپنے والدین کے پاسپورٹ پر ہندوستان آگئے تھے وہ بھی ہندوستانی شہریت کے لئے پاسپورٹ کے بغیر درخواست دے سکتے ہیں ۔

Govt announces concessions for refugees from minority community nationals of Pakistan and Afghanistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں