پاکستان پر ہندوستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کرنے کا الزام - راج ناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-23

پاکستان پر ہندوستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کرنے کا الزام - راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج پاکستان پر ہندوستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملک داؤد ابراہیم کو پناہ فراہم کررہا ہے اور داؤ د ابرہیم، ان دنوں پاک ، افغان سرحد پر ٹھہرا ہوا ہے ،۔ ہندوستان ٹائمز لیڈر شپ چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اگرچہ پاکستان کے ساتھ دوستانی تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے ، اسلام آباد کو نئی دہلی کے ساتھ دوستانہ تعلقات سے زیادہ دلچسپی نہیں معلوم ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں دہشت گردی ، اندرون ملک پیدا نہیں ہوئی بلکہ باہر سے اس کی مدد یعنی پاکستان سے اس کی مدد ہوتی ہے ۔ ’’ہندوستان میں دہشت گردی کی مکمل سرپرستی پاکستان کرتا ہے ۔۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس میں غیر سرکاری عوامل ملوث ہیں لیکن کیا آئی ایس آئی غیر سرکاری عوامل میں سے ہے ؟ آئی ایس آئی ، دہشت گردی کی مدد کررہی ہے ۔‘‘ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان ، ممبئی میں دہشت پسندانہ حملوں(2008 ) میں ملوث افراد کو سزا دینے میں پہل نہیں کررہا ہے ۔ اس ملک میں اس مقدمہ کی رفتار بہت سست ہے ۔ ’’پاکستان عدلیہ کے عمل میں مدد نہیں کررہا ہے اور واقعہ یہ ہے کہ وہ (پاکستان) اس عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہاہے۔‘‘وزیر داخلہ نے کہا کہ داؤد ابراہیم ، پاکستان میں ہے اور کئی درخواستوں کے باوجود اس پڑوسی ملک نے اس کو ہندوستان کے حوالہ نہیں کیا ہے ۔’’جب وزیرا عظم پاکستان ، ہندوستان آئے تھے تب ہمارے وزیر اعظم نے ان سے کہا تھا کہ داؤد ابراہیم کو حوالہ کیاجائے ۔ ہم اس معاملہ کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔ہم سفارتی دباؤ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ کیونکہ وہ(داؤد ابراہیم) انتہائی مطلوب مجرم ہے ۔ بحالت موجودہ وہ پاک۔ افغان سرحد پر ہے۔‘‘ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا ہندوستان داؤد ابراہیم کو پکڑنے سر گرم تعاقب کرے گا، راج ناتھ سنگھ نے جواب دیا کہ ’’ہمیں وقت دیجئے براہ کرم انتظار کیجئے ، حکمت عملی کا انکشا ف نہیں کیاجاسکتا ۔ وقت کا تعین نہیں ہے لیکن ہم کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان جلد از جلد داؤد ابراہیم کو حوالہ کردیں ۔ سفارتی دباؤ بڑھایاجارہا ہے ۔ اس سوال کہ آیا ہندوستان، پاکستان کے ساتھ بات چیت کی کوشش کرے گا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندوستان نہ صرف پاکستان کے ساتھ بلکہ تمام پڑوسی ممالک اور دنیا بھر کے دیگر ممالک سے دوستانی تعلقات کا خواہاں ہے ۔ دوستانہ تعلقات کی برقراری کے لئے پاکستان کی طرف سے بھی کوششیں ہونی چاہئیں۔ مجھے یقین ہے کہ جلد یا بہ دیر کچھ کامیابی ملے گی ۔‘‘

Pakistan sheltering Dawood, Hafiz Saeed; ISI supporting terrorists: Rajnath Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں