وقف جائیدادوں پر سے قبضہ برخواست کئے جائیں گے - مرکزی وزیر نجمہ ہبت اللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-23

وقف جائیدادوں پر سے قبضہ برخواست کئے جائیں گے - مرکزی وزیر نجمہ ہبت اللہ

چینائی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر اقلیتی امور نجمہ ہبت اللہ نے آج کہا کہ مرکز، وقف جائیدادوں کو قبضوں سے آزاد کرانے اور مضبوط قانون سازی کی مدد سے انہیں فروغ دینے کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے (اس ضمن میں منعقدہ) اسٹینڈنگ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کی روئیدار کا جائزہ لیا جس میں تمام ارکان نے پارٹی خطوط سے بالا تر ہوکر ایک طاقتور قانون سازی کی حمایت کی تھی ۔ جیسے ہی اسے منظور کیاجائے ہم تمام غیر قانونی قبضے ہٹا دیں گے اور ان جائیدادوں کو فروغ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وقف جائیدادوں کے ریکارڈس کو ڈیجیٹل اور کمپیوٹرائز کیاجارہا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی ان کی ان کوششوں سے خوش ہیں ۔ سماج وادی پارٹی قائد اور اتر پردیش کے وزیر اعظم خان کے بیان جس میں انہوں آگرہ کی علامت سمجھی جانیو الی عمارت تاج محل کو وقف بورڈ کے حوالے کردینے کی بات کہی ہے ۔ سے متعلق سوال پر نجمہ ہبت اللہ نے کہا کہ تاج محل قومی اثاثہ ہے اور اس کا تحفظ کیاجانا چاہئے ۔ اس سوال پر کہ ان کی وزارت مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کا 125واں یوم پیدائش جشن کیوں منارہی ہے، جب کہ سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش کا جشن بھی نہیں منایاجارہا ہے ، انہوں نے کہاکہ اول الذکر کو ان کے مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ ہندوستان کی ترقی کے لئے ان کی ویژن کی وجہ سے منتخب کیا گیا ہے ۔
اس بات کی یاددہانی کراتے ہوئے کہ وہ ہندوستان کے اولین وزیر تعلیم تھے ۔ نجمہ ہبت اللہ نے کہا کہ ان کے دور میں ہی پوجی سی اور آئی آئی ٹی کی تشکیل عمل میں آئی ۔ وہ صرف مسلمانوں کو نہیں بلکہ ہندوستانیوں اور ہندوستانی نوجوانوں کو ترقی یافتہ بناناچاہتے تھے ، اسی لئے ان پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ نجمہ ہبت اللہ نے کہا کہ انہوں(مولانا ابوالکلام آزاد) نے مستقبل میں ہندوستان کی ترقی کی بنیاد ڈالی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہرو کے ساتھ ساتھ سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ایس رادھا کرشنن کی بھی ستائش کرتی ہیں جو عظیم قائدین تھے ۔ قبل ازیں نجمہ ہبت اللہ نے یہاں قومی اقلیتی اور ترقیاتی وفینانس کا رپوریشن کے علاقائی دفتر اور مولانا آزاد نیشنل اکیڈیمی اسکلس کے مہارتوں کے فروغ کے مرکز کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے بعض یادداشت مفاہمت پر بھی دستخط کی ۔

Govt committed to free Waqf properties of encroachment

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں