یو این آئی
مرکزی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی گیس دھرمیندر پردھان نے گھریلو گیس صارفین کو آدھار کارڈس سے مربوط کئے جانے کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور مشرقی گوداوری کے ضلع کلکٹر کے بھاسکر کی خدمات کی ستائش کی ، جنہوں نے آدھار کارڈ کو مربوط کرنے سے متعلق اپنے ضلع کو نمایاں مقام دلایا ہے ۔ آج یہاں ایک ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ تمام ریاستوں کو چاہئے کہ وہ گھریلو گیس صارفین کو آدھار کارڈ سے مربوط کرنے کے موثر اقدامات کریں ، تاکہ نقد رقومات کی منتقلی کو روبہ عمل لایاجاسکے ۔مغربی گوداوری کے ڈسٹرکٹ کلکٹر این بھاسکر اور دیگر عہدیداروں کی انہوں نے بھرپور ستائش کی ، جنہوں نے94فیصد آدھار کارڈ کو مربوط کرنے کے کام مکمل کرلئے ۔ انہوں نے کہا کہ گیس صارفین کو آدھار کارڈ سے مربوط کرنے کے عمل کا جائزہ لیا ، جس سے اس میں کافی پیشرفت ہوگی۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر بھاسکر نے مرکزی وزیر کو بتایا کہ جلع مغربی گوداوری میں مجموعی طور پر8.49لاکھ گھریلو گیس صارفین ہیں جن میں منجملہ7.94لاکھ صارفین کو آدھار کارڈ سے مربوط کردیا گیا ہے ۔ مسٹر بھاسکر نے مرکزی وزیر کو یہ تجویز پیش کی کہ یہ بات بہتر ہوگی کہ صارفین کو بینک اور برانچ کے نام سے مطلع کیاجائے ، جہاں ان کے نام رقم منتقل کی گئی ہو ۔ اس پر مرکزی وزیر نے جواب دیا کہ30دسمبر تک اس کو قطعیت دی جائے گی۔ جوائنٹ کلکٹر ٹی بی نائیڈو کے علاوہ سرکاری عہدیداروں اور مختلف گیس کمپنیوں کے نمائندوں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی ۔
Oil Minister Dharmendra Pradhan proposes gas users link to aadhar
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں