پاک افغان قائدین کا سیکوریٹی اشتراک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-16

پاک افغان قائدین کا سیکوریٹی اشتراک

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان اور افغانستان نے امن ، استحکام اور خوشحالی کے لئے مل جل کر کام کرنے کا آج عہد کیا، جب کہ دونوں پڑوسی ملک دہشت گردی کا شکار ہیں ۔ طالبان کو بات چیت کی میز پر لانے کی کوشش کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی اولین ترجیح پڑوس میں حالات کوپرامن بنانے پر مرکوز رہے گی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پر امن مستحکم ، متحد اور خوشحال افغانستان، پاکستان کے بہتر قومی مفاد میں ہے ۔ میرا یہ مضبوط ایقان ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جامع اور قابل برداشت شراکت داری سے ہمارے دونوں ملکوں میں سیکوریٹی اور خوشحالی لائی جاسکتی ہے اور علاقہ میں امن و ترقی کی کوششوں کومزی د سعت دی جائے گی اور مجھے یقین ہے کہ صدر اشرف غنی کا ایک ہی نظریہ ہے ۔ شریف نے یہ بات بتائی ۔کئی ہفتوں قبل، افغان صدر اشرف گنی نے طالبان کو قومی مصالحتی مذاکرات میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی ۔ اس پہل کی تائید شریف کی تھی جنہوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ یہ عمل مکمل طور پر افغان زیر قیادت ہونا چاہئے ۔ میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ پاکستان افغانستان میں مصالحتی عمل کی تائید کرتا ہے ۔ جو نئی حکومت شروع کرنے جارہی ہے۔ ہم اس بات سے اتفاق کرتے ہیں ۔کہ یہ مصالحتی عمل مکمل افغان زیر قیادت اور اس کی نگرانی میں ہونا چاہئے ۔
غنی نے کہا کہ دونوں ممالک کو امن اور ترقی کا تفصیلی فارمولا تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ دونوں نے آنے والی نسلوں کے لئے پرامن سیکوریٹی اور خوشحالی کے لئے رضا مند ہیں ۔، ہم نے نظریہ میں اشتراک کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ایشیاء میں اقتصادی ترقی کوایک حقیقت بن جائے یہ صرف خواب نہ رہے ۔ معیشت میں گزشتہ تین دنوں کے دوران جو پیشرفت حاصل کرنے جو اقدامات کئے گئے ہیں ان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ غنی نے مزید کہا کہ ترقی کے لئے معاشی اشتراک اہم ہے۔ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد غنی کا یہ پہلا دوروزہ دورہ اسلام آباد ہے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان اپنے پیشرو حامد کرزئی کے دور میں جو اکثٖر کشیدگی پیدا ہوئی تھی اس کو ختم کیاجاسکے ۔ انہوں نے انتہا پسندی اور دہشت گردی اور نازک سیکوریٹی ماحول کے قابل لحاظ چیالنجوں کا سامنا کیا ہے ۔اشرف غنی جنہوں نے سیکوریٹی اور معاشی اشتراک پر نواز شریف سے بات چیت کی ہے، اپنے ہم منصب پاکستانی وزیر اعظم کی یہ کہتے ہوئے ستائش کی ہے کہ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ تیس سال سے جو رکاوٹیں کھڑی تھیں ان پر تین یوم میں قابو پالیا گیا ۔ شریف نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کے ساتھ تمام شعبوں بشمول سیکوریٹی دفاع میں جامع اشتراک کا عزم کرچکا ہے ۔

Pakistan, Afghanistan leaders pledge security cooperation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں