آئی ایس آئی ایس - انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب - اقوام متحدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-16

آئی ایس آئی ایس - انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب - اقوام متحدہ

واشنگٹن
یو این آئی
اسلامی ریاست( آئی ایس) کے جنگجوؤں نے شام میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں اپنی سر گرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں گروپ نے ان لوگوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں یا جو اپنے جسموں پر ٹیٹو بنواتے ہیں۔ انہوں نے سگریٹ نوشی کرنے والوں کی انگلیاں کاٹ دی ہیں ، اور ٹیٹو بنوانے والوں کو بر سر عام کوڑے لگائے ہیں۔ اقوام متحدہ کے شام میں جانچ کرنے والے آزاد بین الاقوامی کمیشن نے300صفحات پر مشتمل تازہ جانچ رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں کمیشن نے کہا ہے کہ سخت گیر جنگجو گروپ اپنے کنٹرول والے علاقوں میں بڑے پیمانے پر جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے ۔ رپورٹ میں شام کے زیر تسلط علاقوں میں دولت اسلامیہ نے عصمت دری، قتل اور دیگر جرائم کے مرتکب لوگوں اور قیدی بنا کر رکھے گئے لوگوں کو جسمانی اذیت دینے کے علاوہ کئی طرح کے واقعات کا انکشاف کیا گیا ہے۔ دولت اسلامیہ نے خواتین اور کم عمر کی لڑکیوں کے ساتھ جبراً نکاح کرنے سمیت طرح طرح کے مظالم اور اسلام کے تئیں منافرت پھیلانے کا حوالہ دیتے ہوئے کئی لوگوں کو اذیت ناک سزائیں دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگر کوئی شخص سگریٹ نوشی کرتا ہوا پایاجاتا ہے تو یہ ان کی انگلیاں کاٹ دیتے ہیں ، اور چوری میں پکڑے جانے والوں کے ہاتھ کاٹ دئے جاتے ہیں ۔

ISIS leaders must be tried for war crimes, say UN

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں