اتر پردیش میں 9 برسوں میں فرقہ وارانہ تشدد میں 300 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-03

اتر پردیش میں 9 برسوں میں فرقہ وارانہ تشدد میں 300 افراد ہلاک

نئی دہلی
پی ٹی آئی
اتر پردیش میں گزشتہ9برسوں کے دوران فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں300افراد ہلاک اور تقریباً 3ہزار افراد زخمی ہوئے ۔ حق معلومات قانون کے تحت پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ اتر پردیش میں 2005-14ء کے دوران1,271فرقہ وارانہ واقعات رونما ہوئے ۔ ان میں سے2014ء کے دوران56واقعات ریکارڈ کئے گئے اس میں10افراد ہلاک اور144زخمی ہوئے ۔ کل 1,271واقعات میں336افراد کو اپنی زندگی سے ہاتھ دھونا پڑا جب کہ3,107افراد زخمی ہوئے۔ سب سے زیادہ سال 2013ء میں فرقہ وارانہ تشدد کے 247واقعات ہوئے جس میں77افراد ہلاک اور360افرادز خمی ہوئے ۔ وزارت نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر اور پولیس انتظامات ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے جب کہ جائیدادوں کو ہوئے نقصانات، گرفتار یا نقل مقامی کرنے والوں کی تعداد کی اطلاعات کا مرکز سے تعلق نہیں ہے ۔ اتر پردیش میں سال2005ء میں121تشدد کے واقعات رونما ہوئے جس میں47افراد ہلاک ہوئے، سال 2006ء میں113واقعات ہوئے جس میں 42 افراد ہلاک ہوئے۔ سال2007ء میں 138فرقہ وارانہ نوعیت کے واقعات ریکارڈ کئے گئے جس میں37افراد ہلاک اور397افراد زخمی ہوئے۔ اسی طرح سال2008ء میں 114واقعات رونما ہوئے اس دوران18افراد ہلاک اور408افراد زخمی ہوئے ۔ 2009ء میں 32افراد ہلاک ہوئے ۔2010ء ،2011ء اور 2012میں علیا لترتیب 84,121اور 118واقعات رونما ہوئے جس میں علی الترتیب 12,22اور39افراد ہلاک ہوئے ۔

Over 300 died in 9 years in communal incidents in UP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں