سری نگر میں محرم جلوس روکنے کے لئے کرفیو نافذ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-03

سری نگر میں محرم جلوس روکنے کے لئے کرفیو نافذ

سری نگر
یو این آئی
شہر کے بٹمالو علاقہ میں کرفیو احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعزیہ جلوس نکالنے کی کوشش کرنے والے شیعوں کو منتشر کرنے سیکوریٹی فورسس آنے آنسو گیس کے شل برسائے اور لاٹھی چارج کیا۔ پولیس نے جلوس میں شامل40افراد کو حراست میں لیا اور مختلف پولیس اسٹیشنوں میں محروس رکھا۔ ذرائع نے بتایا کہ کرفیو احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں شیعہ مسلمان مذہبی نعرے لگاتے ہوئے گھروں سے نکل پڑے لیکن جب وہ بدشاہ چوک کی جانب بڈھ رہے تھے تو سیکوریٹی فورسس حرکت میںآ گئی اور انہیں منتشر کرنے لاٹھی چارج کیا۔ جلوس سیکوریٹی فورسس کے ساتھ بھڑ گئے اور پتھراؤ کرنے لگے ۔ تب فورسس نے آنسو گیس کے شل برسائے ۔ بعد ازاں40جلوسیوں کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشنوں کو منتقل کردیا گیا ۔ سیول لائنس علاقہ میں محرم جلوس پر1990کی دہائی سے امتناع عائد ہے ۔ صورتحال بہتر ہونے کے باوجود سیکوریٹی وجوہات کے حوالے سے عائد امتناع ختم نہیں کیا گیا۔ نظم و ضبط کا مسئلہ پیدا نہ ہونے پائے اس خیال سے حکام نے شہر میں کرفیو نافذ کردیا ہے ۔
ذرائع نے کہا کہ شہر کے7پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں آج صبح سے کرفیو نافذ ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ9پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں سی آر پی سی کی دفعہ144کے تحت امتناعی احکام عائد کئے گئے ہیں ۔ پولیس نے کہا کہ نقض امن کی روک تھام کے لئے کل شام ایک اعلی سطحی اجلاس میں امتناعی احکام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ شیعہ حضرات نے پہلے ہی گروہ بازار سے تعزیہ جلوس نکالنے کا اعلان کردیا تھا جو مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے دوپہر میں ڈلگیٹ پہنچنے والا تھا ۔ شہر میں سیکوریٹی فورسس اور پولیس کے زائد دستے تعینات کردئیے گئے حتی کہ جہانگیر چوک پر میڈیا کے گروپ کو بھی ٹھہرنے نہیں دیا گیا ۔ صحافیوں سے کہا گیا کہ علاقہ میں کرفیو نافذ ہے اور فورسس کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ کسی کو بڈ شاہ چوک کی جانب جانے نہ دیاجائے۔ سیکوریٹی فورسس نے خاردار تار سے سڑکیں بند کررکھی تھیں جب کہ اہم چوراہوں پر بلڈ پروف گاڑیاں کھڑی کردی گئیں ۔1990میں محرم جلوس پر اس وقت پابندی لگائی گئی جب چند علیحدگی پسند تنظیموں کے قائدین بھی اس کا حصہ بن رہے تھے۔ وادی کے دیگر حصوں میں محرم جلوس نکالاجاتا ہے ۔

Muharram: Curfew-like restrictions in Srinagar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں