امریکہ میں غیر قانونی امیگرنٹس کو بچانے اصلاحات کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-22

امریکہ میں غیر قانونی امیگرنٹس کو بچانے اصلاحات کا اعلان

واشنگٹن
پی ٹی آئی
صدر امریکہ بارک اوباما نے آج امریکی ایوان نمائندگان( امریکی کانگریس) کو عملاً نظر انداز کرتے ہوئے امریکہ کے’’شکستہ‘‘ امیگریشن سسٹم میں بہتری لانے انتہائی زبردست اصلاحی اقدام کا اعلان کیا جس کے تحت لاکھوں غیر قانونی ورکرس کو امریکہ سے اخرا ج سے محفوظ رکھا جاسکے گا ۔ اس سبب ایسے ہزاروں ہندوستانی ٹکنالوجسٹوں کو بھی فائدہ ہوگا جو گرین کارڈ کے خواہاں ہیں۔ اوباما نے کہا کہ’’آج ہمارا امیگریشن سسٹم شکستہ ہے ، ہر کوئی یہ بات جانتا ہے ۔ ایسا کئی دہوں سے ہورہا ہے اور گزشتہ کئی دہوں سے ہم نے اس سلسلہ میں کچھ نہیں کیا ۔ ‘‘انہوں نے قدامت پسندوں کے ان الزامات کو مسترد کردیا کہ وہ(اوباما) دستاویزات نہ رکھنے والے امیگرنٹس کو’’فری پاس‘‘ کا پیشکش کررہے ہیں ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ سرحد ی سیکوریٹی میں اضافہ کریں گے ۔ جس سے غیر مجاز طور پر باہر سے آنے والوں کا امریکہ میں داخلہ مشکل تر ہوجائے گا ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ اوباما کا یہ عاملانہ اقدام امیگریشن کے مسئلہ پر کسی صدر امریکہ کا سب سے بڑا اقدام ہے ۔
اس سے توقع ہے کہ ہندوستانی ٹکنالوجسٹوں کی ایک بڑی تعداد کو مدد ملے گی ۔ ان ٹکنالوجسٹوں کو بحالت موجودہ قانونی مستقل موقف(ایل پی آر) المعروف بہ گرین کارڈ کے حصول کے لئےH-1Bویزوں کی تکلیف دہ کارروائی سے گزرنا پڑتا ہے ۔ اوباما نے اپنے یکطرفہ اقدام کو’’سوجھ بوجھ کا حامل درمیانی طریقہ کار‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے دستاویزات نہ رکھنے والے زائد از11ملین امیگرنٹس کا اجتماعی اخراج’’ناممکن اور ہمارے کردار کے خلاف ہوگا۔‘‘ بعض تخمینوں کے بموجب امریکہ میں غیر قانونی ہنودستانی امیگرنٹس کی تعداد45لاکھ ہے ۔ اوباما کے منصوبہ سے امریکی شہریوں اور قانونی مستقل مکینوں کے والدین کو اس ملک میں عارضی طور پر رہنے کی اجازت مل جائے گی اور انہیں ملک سے اخراج کا خطرہ نہیں رہے گا ۔ اس اقدام کا اطلاق ان لوگوں پر ہوگا جو گزشتہ5برس سے امریکہ میں ہیں ۔ اس اقدام سے ماہرین فن ورکرس اور ان کے ازواج کو جو ایل پی آر(گرین کارڈ) موقف کے انتظار میں ہیں، قابل منتقلی کام کا اختیار مل جائے گا۔

Obama announces immigration action for millions of illegal immigrants

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں