عثمان علی خان سیکولر اور عظیم حکمران - کے سی آر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-29

عثمان علی خان سیکولر اور عظیم حکمران - کے سی آر

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے حیدرآباد کے سابق فرمان روا آصف سابع نوب میر عثمان علی خان کو سیکولر اور عظیم حکمراں قرار دیا۔ قانون ساز کونسل میں خطاب کرت ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف سابق وہ پہلے حکمراں تھے جنہوں نے بادشاہ ہونے کے باوجود اپنی مملکت میں آزاد عدلیہ کی بنیاد رکھی اور حیدرآباد میں ملک کا پہلا ہائی کورٹ قائم کیا ۔ کے سی آر نے کاہ کہ آزاد ہندوستان میں1960میں عدلیہ آزاد ہوا ۔ اس لئے آصف سابع کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ چندر شیکھر راؤ نے اپنا خود کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اپر مانئیر ڈیم کی تعمیر کے وقت ان کے آبائی زمینات زیر آب آگئے تھے جس کے خلاف ان کے ولد عدالت سے رجوع ہوئے ۔ عدالت نے ان کے والد کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے حکومت وقت سے ا ن اراضیات کا معاوضہ1لاکھ70ہزار روپے ادا کرنے کی ہدایت دی جس کو عثمان علی خان نے یہ کہتے ہوئے قبول کرلیا تھا کہ وہ بھی عدالت کے دائرہ کار میں آتے ہیں ۔ چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ایک بادشاہ کا عدالت کے فیصلہ کو قبول کرلینے کی مثال تاریخ میں ملنی مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے علاقہ کے لوگ کسی آبی پراجکٹ کی تعمیر کے لئے غیر ملکی شخص کی یاد میں تقریب منعقد کرسکتے ہیں تو نظام ساگر ،عثمانیہ ہاسپٹل، گاندھی ہاسپٹل ، ہائی کورٹ اور قانون ساز کونسل کی عمارتیں بنانے والے’’نظام‘‘ کو کیوں نظر انداز کیاجائے ۔

Nizam was a secular ruler : KCR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں