ہند پاک مذاکرات وقار اور عزت نفس کی قیمت پر نہیں - شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-29

ہند پاک مذاکرات وقار اور عزت نفس کی قیمت پر نہیں - شریف

اسلام آباد
پی ٹی آئی
اپنے ہندوستانی ہم منصب نریند رمودی کے مصافحۃ کے ایک دن بعد پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے آج کہا کہ ہندوستان کے ساتھ مذاکرات ان کے ملک کے وقار اور عزت نفس کی قیمت پر نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کھٹمنڈو میں سارک چوٹی کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر نامہ نگاروں سے کہا کہ جہاں انہوں نے مودی سے مصافحہ کیا ، پاکستان اپنے ملک کے وقار کی قیمت پر مذاکرات کا مخالف ہے ۔ خارجہ سکریٹریز کی میٹنگ منسوخ کردی گئی لیکن ہم نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی ۔ ہم کم از کم ایک دوسرے کی خیر خیریت دریافت کرسکتے ہیں اور ہم نے مصافحہ بھی کیا ۔ یہ بات انہوں نے سارک چوٹی کانفرنس کے اختتام پر مودی کے ساتھ مختصر تبادلہ خیال کے تعلق سے کہی ۔ شریف نے کہا کہ انہوں نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کے ساتھ دو مرتہ ہاتھ ملایا اور ایک دوسرے کے درمیان نیک خواہشات کا تبادلہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بشمول مسئلہ کشمیر تمام متنازعہ امور پر بامعنی مذاکرات کی خواہش رکھتا ہے ۔
شریف نے یہ بھی بتایا کہ اگر ہندوستان روابط بحال کرنا چاہتا ہے تو مسئلہ کشمیر پر بھی غوروخوض کیاجانا چاہئے اور یہ معاملہ مکمل خلوص اور سنجیدگی کے ساتھ ہونا چاہئے۔ خارجہ سکریٹری سطح کے مذاکرات ہندوستان نے منسوخ کردئیے ۔ پاکستان کا وقار عزت نفس گرنے نہیں دیاجائے گا ۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے مذاکرات نتیجہ پر مبنی ہونا چاہئے ۔ اگر دونوں فریق ہمیشہ کے لئے مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں پیچیدہ مسائل پر سنجیدہ مذاکرات کرنے ہوں گے جن میں کشمیر بھی شامل کیا جائے۔ ہم صرف بات چیت برائے نام نہ کریں بلکہ مقصد ہمارا درست ہونا چاہئے ۔ ہمیں صحیح مقصد کے لئے آگے بڑھنا ہوگا۔ شریف نے کہا کہ ہندوستان کو خارجہ سطح کے مذاکرات منسوخ کرنا نہیں چاہئے تھا ۔ انہوں نے اس بات کا اصرار کیا یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کہ مذاکرات سے قبل کشمیری قائدین سے مشاورت کی جائے۔ ہم نے ماضی میں جب کبھی ہند۔ پاک مذاکرات ہوئے کشمیری قائدین سے بات کی ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ ہم اس مسئلہ پر کشمیری قائدین کی رائے جاننا چاہتے ہیں۔ جس کے ذریعہ بڑی حد ان کا تعلق ہے۔ پاکستان ہائی کمشنر کی جانب سے نئی دہلی میں کشمیری علیحدگی پسندوں کے ساتھ مشاورت ہوئی جس سے اگست میں اسلام آباد میں ہونیو الی خارجہ سکریٹری سطح کی بات چیت برخواست کردی گئی ۔ اس وقت سے دونوں ممالک کا یہ موقف ہے کہ موقع ملنے پر بامعنی مذاکرات شروع کریں ۔ جس میں یہ کوشش ہورہی ہے کہ فریق پہل کرے۔ شریف نے کہا کہ ہندوستان کو نہیں چاہئے تھا کہ وہ خارجہ سکریٹری سطح کے مذاکرات منسوخ کرے جس کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے دوران اتفاق ہوا تھا۔ جب وہ نئی دہلی میں مئی کے دوران ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی ۔

Indo-Pak talks not at the cost of dignity, self-respect: Nawaz Sharif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں