آندھرا کی ترقی میں بھرپور تعاون کے لیے وزیراعظم جاپان کا تیقن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-29

آندھرا کی ترقی میں بھرپور تعاون کے لیے وزیراعظم جاپان کا تیقن

حیدرآباد
پی ٹی آئی
آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے جو جاپان کے دورہ پر ہیں ، آج وزیر اعظم جاپان شینزوابے سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر شینزوابے نے اعتمار ظاہر کیا کہ ہند۔ جاپان باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔ دونوں کی ملاقات کے دوران شینزوابے نے کاہ کہ ان کا ملک آندھرا پردیش کے کے عالمی سطح کے نئے دارالحکومت کی تعمیر میں ریاستی حکومت کا بھرپور تعاون کرے گا۔ حکومت اے پی کی جانب سے یہاں جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں شینزوابے کے حوالہ سے یہ بات بتائی گئی ۔ شینزوابے نے کہا کہ ان کا ملک آندھرا پردیش کی ترقی میں بھی ہاتھ بٹائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چندر ابابو نائیڈو سے ملاقات کے نتیجہ میں جاپان اور ہندوستان کے درمیان باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ممالک کے لئے عالمی شراکت داری کے نئے دروازے وا ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک مختصر مدت میں وزیر اعظم نریندر مودی اور چندرابابو نائیڈو نے ہمارے ملک کا دورہ کرتے ہوئے ہندوستان میں اسمارٹ شہروں کی تعمیر اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں استحکام طلب کیا ۔ یہ ہمارے لئے خوشی و مسرت کی بات ہے۔ ہمیں پوری امید ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مزید استحکام حاصل ہوگا اور آندھرا پردیش کے مختلف تجارتی و انفراسٹرکچر شعبوں میں ہمیں کام کرنے کاموقع ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کامرس ، ٹکنالوجی ، زراعت ، اور آٹو موبائیلس کے شعبوں میں بھی جاپان ، اے پی کے ساتھ مل کر کرے گا۔
چیف منسٹر نے جنوری میں شینزوابے کے دورہ ہند کے موقع پر انہیں ریاست کا دورہ کرنے کی دعوت دی ۔ انہوں نے شینزوابے کو تروپتی کے وینکٹیشور ا مندر کا پرساد اور ایک مومنٹو پیش کیا۔ جاپان میں ہندوستانی سفیر دیپا گوپال وادھوا ۔ ریاستی وزراوائی رام کرشنوڈو ، پی نارائنا ، ارکان پارلیمنٹ گلاجئے دیو، سی ایم رمیش، دہلی میں ریاستی حکومت کے خصوصی نمائندہ کے رام موہن راؤ، مشیر مواصلات پی پربھاکر ، چیف منسٹر کے پرنسپال سکریٹری ستیش چندرااور دیگر اس موقع پر موجود تھے ۔ چندرا بابو نائیڈو ، پیر کو جاپان پہنچے تھے ۔ انہوں نے اپنے دورہ میں مختلف جاپانی کمپنیوں جیسے ہٹاچی اور ای سوزووغیرہ کے نمائندوں سے ملاقات کرکے اے پی میں سرمایہ کاری کی خواہش کی ۔ انہوں نے اے کے نئے دارالحکومت کی تعمیر میں تعاون طلب کیا ۔ ریاستی حکومت وجئے واڑہ اور گنٹور کے درمیان واقع وسیع علاقہ میں اے پی کا نیا دارالحکومت تعمیر کرنا چاہتی ہے ۔ اسی دوران حکومت اے پی نے جاپان کی وزارت معیشت تجارت و صنعت کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ۔ پرنسپال سکریٹری محکمہ صنعت حکومت اے پی جے ایس وی پرساد اور ڈائرکٹر جنرل ٹریڈ پالیسی بیورو آف جاپان ہائی دی اوسوزو کی نے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو اور جاپان کے وزیر معیشت تجارت و صنعت یو ای چی میازاوا کی موجودگی میں معاہدہ پر دستخط کیے۔ معاہدہ کے تحت حکومت اے پی اور جاپان کی وزارت معیشت تجارت و صنعت ، اے پی میں صنعتی ترقی کی اہمیت میں اپنا اپنا حصہ ادا کریں گے اور آندھرا پردیش میں جاپانی سرمایہ کاری کو سہولت بخش بنانے کے لئے ایک ورکنگ گروپ کا بھی آغاز کریں گے۔ قبل ازیں چندرا بابو نائیڈو نے جاپانی پٹا چی گروپ کے نمائندوں سے ملاقات کر کے نئے دارالحکومت میں کمپنی کا دفتر کھولنے کی دعوت دی ۔ انہوں نے کمپنی کو اے پی کی ترقی میں شراکت داربنانے کا بھی پیشکش کیا۔ ہٹاچی کمپنی کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کے دوران نائیڈو نے سرمایہ کاری تجاویز کی تیز رفتار منظوریوں کے لئے ریاست میں جاپانی ڈیسک کے قیام کا بھی پیشکش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ڈیسک پر جاپانی زبان جاننے والے عہدیداروں کا تقرر کیاجائے گا۔ انہوں نے کمپنی کے نمائندوں پر ریاست کی ترقی کے لئے حکومت کی تیار کردہ ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لینے پر زور دیا اور اپیل کی کہ ہٹاچی ، ریاستی حکومت کے عزائم کی تکمیل میں مدد کرے ۔ اسمارٹ سٹی پراجکٹ کے لئے ہٹاچی کے انچارج اکا کی کوتو بی نے اسمارٹ سٹیز کی تعمیر پر ایک پریزنٹیشن دیا۔ انہوں نے اپنے تجربات بھی بیان کیے۔

Japan to help build Andhra Pradesh's 'world-class' capital

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں