بی جے پی نے سوشل میڈیا کو اینٹی سوشل بنا دیا - نتیش کمار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-09

بی جے پی نے سوشل میڈیا کو اینٹی سوشل بنا دیا - نتیش کمار

پٹنہ
پی ٹی آئی
سینئر جنتادل یو قائد نتیش کمار نے آج سوشل میڈیا کو آج ایک موثر ہتھیار تسلیم کرتے ہوئے ان کی پارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا ، تاہم کہا کہ اسے بی جے پی کی طرح استعمال نہیں کیاجانا چاہئے ۔ جس نے اپنے حریفوں کو گالی گلوج کرتے ہوئے اسے اینٹی سوشل بنادیا ہے۔ نتیش کمار نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک پیام میں کہا کہ سوشل میڈیا ایک موثر ہتھیار ہے ، لیکن اس کے بے جا استعمال کا بھی خطرہ ہے ۔ بی جے پی نے سو شیل میڈیا کو اینٹی سوشل بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ، ہم ایسا نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نقاط نظر کو پھیلانے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کریں گے کسی کی برائی کرنے کے لئے نہیں۔ نتیش کمار نے بتایا کہ جنتادل یو کارکنوں اور قائدین کے ساتھ انہوں نے تقریباً100ملاقاتیں کی تھیں ، جن کے دوران متعدد مسائل بشمول سوشل میڈیا کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ یہ ملاقاتیں13نومبر سے نتیش کمار کی ریاست گیر سمپرک یاترا کے آغاز کا ایک حصہ ہیں۔ نتیش کمار نے بظاہر وزیرا عظم نریندر مودی اور بی جے پی کو نشانہ تنقیدبناتے ہوئے جتنادل یو ، مہاتما گاندھی ، بی آر امبیڈ کر، رام منوہر لوہیا، جئے پرکاش نارائن اور کپوری ٹھاکر کے نظریات پر عمل پیرا ہے ۔ اسی لئے وہ اپنی سیاست کے لئے جھوٹے وعدوں اور انتشار پسند نظریات کو بنیاد نہیں بنائے گی ۔ علیحدہ اطلاع کے مطابق چیف منسٹربہار جتن رام مانجھی اور ان کے پیشرو نتیش کمار نے بات چیت کے ذریعہ اپنی غلط فہمیوں کو دور کرلیا ہے ۔ چیف منسٹر کے بعض حالیہ بیان سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی تھی ۔ جنتادل یو کے ایک سینئر قائد نے آج یہ بات بتائی ۔
بہار جنتادل یو کے صدر وشست نارائن سنگھ نے بتایا کہ دونوں قائدین نے کل رات کھلی اور فراخدلانہ بات چیت کی اور مانجھی کے بعض حالیہ بیانات سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرلیا گیا۔ سنگھ نے کہا کہ نتیش کمار نے مانجھی کو اپنی ذمہ داریاں مزید توجہ اور احتیاط کے ساتھ ادا کرنے کا مشورہ دیا تاکہ کوئی الجھن پیدا نہ ہواور بی جے پی کو اس کا سیاسی فائدہ اٹھانے کا موقع نہ ملے ۔ مانجھی اور نتیش کمار کے درمیان اقتدار کے لئے رسہ کشی کی اطلاعات کے دوران مانجھی نے کل رات اچانک نتیش کمار کی قیامگاہ پہنچ گئے ۔ پانچ وزراء کے ایک تقریب میں شرکت نہ کرنے جس میں چیف منسٹر موجود تھے ، کے سبب ان افواہوں نے جنم لیا تھا ۔ اس استفسار پر کہ آیا مانجھی ،نتیش کمار کی سمپرک یاترا میں شرکت کریں گے جو13نومبر سے شروع ہورہی ہے ۔ سنگھ نے کہا کہ اگر انہیں اپنے مصروف ترین سرکاری شیڈول سے فرصت ملے اور وہ یاترا میں شامل ہوں تو ان کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

BJP has Made Social Media Anti-Social, Says Nitish Kumar in Facebook Post

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں