جموں و کشمیر میں حکومت کی تبدیلی یقینی - محبوبہ مفتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-09

جموں و کشمیر میں حکومت کی تبدیلی یقینی - محبوبہ مفتی

بھدروا(ڈوڈا)
پی ٹی آئی
صدر پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی(پی ٹی پی) محبوبہ مفتی نے آج الزام لگایا ہے کہ نیشنل کانفرنس کی زیر قیادت حکومت جموں و کشمیر نے ریاستی عوام کی بہتری کے کچھ بھی نہیں کیا اور حکومت کی تبدیلی یقینی نظر آتی ہے ۔ محبوبہ مفتی نے ضلع ڈوڈا کے حلقہ بھدروا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت کی تبدیلی، نوشت دیوار ہے اور پی ڈی پی سارے سسٹم کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ سب کے لئے انصاف، ترقی اور روزگار کے اضافہ مواقع کو یقینی بنایاجائے ۔ محبوبہ مفتی نے اپنی انتخابی مہم کے پانچویں دن مذکورہ خیالات کااظہار کیا۔

دریں اثنا سری نگر سے پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج کہا ہے کہ اپوزیشن پی ڈی پی کا یہ کہنا کہ انہوں نے (عمر عبداللہ نے) اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کے لئے’’محفوظ نشستوں کو چنا ہے’’واقعتاً غیر درست ہے ۔‘‘ عمر عبداللہ نے یہاں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی کا یہ کہنا کہ میں نے انتخابی مقابلہ کے لئے محفوظ نشستوں کو چنا ہے واقعتا غیر درست ہے ۔ اگر ایسا ہوتا تو میں نے ایسی نشستوں کو چنا ہوتا جہاں سے ہمارے موجودہ ارکان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور ہاں سے ان ارکان نے بہت زیادہ اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ بیرواہ سے موجودہ ایم ایل اے کا تعلق پی ڈی پی سے ہے اور ہم نے پارلیمانی انتخاب میں حلقہ سوناوارسے برتری کو تسلیم کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سوناوار اور بیرواہ سے مقابلہ کرنے کا میرا فیصلہ پی ڈی پی کے لئے ایک راست چیلنج ہے ۔

Change in govt is imminent in J&K: PDP chief Mehbooba Mufti

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں