2015 تک نئی تعلیمی پالیسی کی تشکیل - اسمرتی ایرانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-16

2015 تک نئی تعلیمی پالیسی کی تشکیل - اسمرتی ایرانی

مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل ، سمرتی ایرانی نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ این ڈی اے حکومت نئی تعلیمی پالیسی تشکیل دے رہی ہے جس میں موجودہ پالیسی کی خامیوں کو دور کیاجائے گا اور سوسائٹی کے تمام طبقات کے لئے بہتر تعلیم تک رسائی کو آسان بنایا جائے گا ۔ توقع ہے کہ2015تک یہ نئی پالیسی تشکیل پاجائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے لئے بالکل نچلی سطح سے بھی تجاویز منگوائی گئی ہیں ۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ تعلیمی پالیسی کی تشکیل بہت ہی کم لوگوں کی جانب سے کی جاتی ہے جنہیں ماہرین کہا جاتا ہے اور یہ لوگ دور دراز دیہاتوں میں رہنے والے عام آدمی کے مسائل سے واقف نہیں ہوتے ۔ تاہم ہمارا ارادہ دو دراز علاقوں میں رہنے والے ان تمام طلباء تک پہنچنا ہے جو معلومات کی کمی اور وسائل کی عدم دستیابی کی بناء پر اپنی تعلیم کو جاری نہیں رکھ سکے ۔ انہیں زیادہ سے زیادہ فوئد ملنے چاہئیں ۔ نوجوانوں کو بہتر مستقبل فراہم کرنے کی حکومت کی پالیسی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی سالوں کے بعد مرکز میں ایک پارٹی کی اکثریت والی حکومت آئی ہے اور 30سال سے کم عمر کے افراد کی ایک بڑی تعداد نے کنول کے پھول کو وٹ دیا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ لڑکوں کے مقابلہ لڑکیوں کا تعلیمی مظاہرہ بہتر ہونے کے باوجود ٹیکنیکل ایجوکیشن میں ان کی کمی ایک قابل تشویش موضوع ہے جسے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے وارانسی میں بنارس یونیورسٹی کے طلباء کے غضب کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اس پارلیمانی حلقہ میں برہم طلباء نے سمرتی ایرانی کا گھیراؤ کیا اور ان کی مخالفت میں نعرے لگائے ۔ سمرتی ایرانی پر یہاں ایک ٹراما سنٹر کے افتتاح میں تاخیر کا بھی الزام لگایا گیا ۔ کروڑہا روپے کے مصارف سے ٹراما سنٹر کی تعمیر ایک سال قبل ہی مکمل ہوچکی تھی ۔ لیکن ابھی اس کا افتتاح نہیں ہوا کیونکہ وزیر فروغ انسانی وسائل کو بظاہراس افتتاح کے لئے وقت نہیں مل سکا۔ سمرتی ایرانی کا اب تک یہ کہنا ہے کہ انہیں دعوت نامہ نہیں ملا ۔ جب انہیں بنارس ہندو یونیورسٹی کے حکام کا مکتوب دکھایا گیا تو انہوں نے کہا کہ چونکہ اس یونیورسٹی کا کوئی وائس چانسلر نہیں ہے اس لئے افتتاح میں تاخیر ہورہی ہے ۔ انہوں نے برہم طلباء کو یقین دلایا کہ وہ بہت جلد اس تعطل کو ختم کریں گی اور ٹراما سنٹر کا افتتاح کریں گی ۔ ان کے خطاب کے اس موقع پر طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کیوں حکومت بنارس ہندو یونیورسٹی اور مہاتما گاندھی کاشی دیا پیٹھ میں آر ایس ایس کی سرپرستی کررہی ہے ۔ سمرتی ایرانی، ایک تقریب میں شرکت کے لئے شہر آئی تھیں ۔

NDA's new education policy to come out by 2015, Smriti Irani says

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں