اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو تلنگانہ قرض معافی اسکیم کے تحت 500 کروڑ روپے وصول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-03

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو تلنگانہ قرض معافی اسکیم کے تحت 500 کروڑ روپے وصول

ممبئی
پی ٹی آئی
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو تلنگانہ حکومت سے فصل قرض معافی اسکیم کے ایک حصہ کے طور پر500کروڑ روپے وصول ہوئے ہیں۔ مئی میں منعقدہ اسمبلی انتخابات کے دوران تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے انتخابی منشور میں یہ وعدہ کیا تھا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ پہلی قسط کی باز ادائیگی کے عوض17000کروڑ روپے کا گزشتہ ستمبر اعلان کیا گیا تھا ۔ مختلف بینکوں کو قرض معافی کی جملہ رقم25فیصد کے عوض4250کروڑ حاصل ہوئے ۔ چندر شیکھر راؤ کی حکومت کے نظم و نسق نے کہا کہ اسکیم کے تحت36لاکھ متاثرہ کسانوں کو فی کس ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ موجودہ قرض معافیا سکیم کے تحت ریاست نے اعلان کیا ہے کہ قرض معافی کے عوض بینک کئے جملہ قرض کا25فیصد ادا کیاجانا چاہئے ۔ گزشتہ ستمبر کو تلنگانہ حکومت نے مختلف بینکوں کو25فیصد رقم ادا کی ۔ جملہ رقم4250کروڑ ہے ۔ ایس بی آئی کے منیجنگ ڈائرکٹر نیشنل بینکنگ گروپ اگزیکٹیو بی شری رام نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ بنک کو450تا500کروڑ روپے وصول ہوئے ہیں ۔ ریاستی حکومت کو31دسمبر تک بینکوں کو ماباقی رقم ادا کرنا ہے ۔
شری رام نے کہا کہ فنڈ کی وصولی کے بڑے حصہ میں کھاتوں کی رقم اور بعض غیر کارکرد کھاتے شامل ہیں ۔ ادائیگی کے نتیجہ میں کسانوں نے اپنے قرضہ جات کی تجدید اور سرویس شروع کی ہے ۔ قبل ازیں کسان ، اپنے قرضہ جات کی تجدید کے لئے نہیں آرہے تھے تاہم اب انہوں نے بینکوں کو آنا اور معمول کے کاروبار شروع کیے ہیں ۔ آندھرا کی قرض معافی اسکیم کے بارے میں استفسار پر انہوں نے کہا کہ تاحال اس کا حساب کیاجانا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رقم تلنگانہ کے مقابلہ میں زیادہ ہے ۔ زرعی شعبہ کا75فیصد آندھرا پردیش میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکس اب آندھرا کے کسانوں کو دیے گئے قرضہ جات کا اعداد و شمار اکٹھا کررہے ہیں۔ آندھرا میں اس وقت تلگو دیشم کی حکومت ہے ۔ ٹی ڈی پی نے بھی متاثرہ کسانوں کو قرض معافی کا وعدہ کیا تھا۔ چیف منسٹر اے پی چندرابابو نائیڈو نے طوفان فائلن سے متاثرہ کسانوں کے قرض کی معافی کا وعدہ کیا تھا۔

SBI gets Rs 500 crore from Telangana as part of farm loan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں