کشمیر میں عسکریت پسندوں کا حملہ - 7 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-28

کشمیر میں عسکریت پسندوں کا حملہ - 7 ہلاک

جموں، نئی دہلی
پی ٹی آئی/ آئی اے این ایس
ضلع جموں کے بین الاقوامی سرحد سے متصل ارنیہ سیکٹر میں آج سیکوریٹی فورسس اور عسکریت پسندوں کے درمیان بندوقوں کی گھمسان لڑائی میں تین فوجی جوانوں اور اتنے ہی عسکریت پسندوں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے کل دورہ جموں سے قبل اس تازہ تصادم میں ایک عام شہری بھی ہلاک ہوا ہے جب کہ دیگر دو زخمی ہوگئے ۔ نریندر مودی بی جے پی کی انتخابی مہم چلانے کل جموں کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ دیگر مقامات پر فوج نے ضلع راجوری میں خط قبضہ پر در اندازی کی یہ کوشش ناکام بنادی اور ایک مشتبہ عسکریت پسند کو گرفتار کرلیا۔فوجی ذرائع نے دہلی میں بتایا کہ جموں کے ارنیہ سیکٹر میں کیے گئے حملہ میں تین فوجی جوان اور اتنے ہی عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ ایک پولیس عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو تا چار عسکریت پسندوں پر مشتمل گروپ ضلع جموں کے ارنیہ بیلٹ میں گھس آیا اور آندھا رھند فائرنگ شرو عکردی ۔ انہوں نے بتایا کہ فوج پولیس اور بی ایس ایف کی ٹیمیں فوری حرکت مین آگئیں اور اس علاقہ کا محاصرہ کرتے ہوئے آض صبح عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کردی ۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ ضلع جموں کے ارنیہ سیکٹر میں عسکریت پسندوں نے فوج کی 92انفینٹری بریگیڈ کے ایک خالی بنکر کر قبضہ کرلیا۔ روپوش عسکریت پسندوں اور سیکوریٹی فورسس کے درمیان گھمسان کا انکاؤنٹر ہوا جس میں مبینہ طور پر تین عسکریت پسندہلاک ہوگئے۔
قبل ازیں موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حملہ کے بارے میں چیف منسٹر نے کہا کہ یہ محض ایک اتفاق نہیں ہوسکتا ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع جموں کے آر ایس پورہ کے علاقہ ارنیہ سب سیکٹر ،میں کم از کم آٹھ عسکریت پسندوں پر مشتمل جتھہ نے سرحد عبور کی تھی اور ایک خالی فوجی بنکر پر قبضہ کرلیا تھا ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدارنے بتایا کہ یہاں پاکستانی رینجرس نے در اندازی کی کوشش میں مدد ی تھی اور انہوں نے آج صبح ارنیہ میں بار ڈر سیکوریٹی فورس پر مارٹر شل برسائے۔ چیف منسٹر عمر عبداللہ نے ٹوئٹر پر لکھا اس حملہ کے لئے جس وقت کا انتخاب کیا گیا ہے وہ محض ایک اتفاقی نہیں ہوسکتا ۔ میں ارنیہ میں ہلاک ہونے والے فوجی عہدیدار کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔ واضح رہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف اور دیگر چھ سربراہان مملکت نیپال میں اٹھارہویں سالانہ سارک چوٹی کانفرنس میں شریک ہیں۔عمر عبداللہ نے یہ بھی کہا کہ جموں مین قومی شاہراہ سے متصل تمام چک پوسٹس اور دیگر حساس مقامات پر چوکسی بڑھادی گئی ہے ، علیحدہ اطلاع کے بموجب اس لڑائی میں تین فوجی جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سیکوریٹی فورسس نے ضلع راجوری میں خط قبضہ پر ردر اندازی کی کوشش ناکام بنادی ۔ جس کے بعد عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم شروع ہوا ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اسمبلی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے کل جموں کا دورہ کرنے والے ہیں۔ فوجی عہدیداروں نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے جس بن کر قبضہ کیا تھا وہ فوج کی92انفینٹری بریگیڈ سے تعلق رکھتا ہے ۔ اس علاقہ سے ایک کار بھی ضبط کی گئی ہے اور شبہ ہے کہ عسکریت پسندوں نے اسے استعمال کیا ہوگا ۔ درٰایں اثناء ایک تلاشی مہم بھی چلائی گئی جس کے دوران ایک مشتبہ عسکریت پسند کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کے قبضہ سے ایک اے کے47بندوق معہ30راؤنڈس ، ایک پاکستانی ساختہ پستول اور8100روپے پاکستانی کرنسی برآمد کی گئی۔ اس کی شناخت عبدالقیوم عرف پنجابی کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ وزیر اعظم28نومبر کو جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ اور اودھم پور میں بی جے پی کے لئے دوسرے محلہ کی انتخابی مہم چلانے والے ہیں ۔ وہ ضلع ادھم پور میں ایک ریالی سے خطاب کریں گے جو ارنیہ سے100کلو میٹر دور ہے۔ کشمیر بی جے پی کے ترجمان فاروق خان کے مطابق مودی جمعہ کو بارہ بجے دن اور ڈھائی بجے دن ضلع اودھم پور اور سرحدی ضلع پونچھ میں ریالیوں سے خطاب کریں گے۔ بی ایس ایف نے جموں سٹی کے ساتھ ساتھ سرحد پر اودھم پور پونچھ علاقوں میں بھی سیکوریٹی بڑھادی ہے ۔ فوج نے کل کہا تھا کہ عسکریت پسند جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات درہم برہم کرنے کوشاں ہیں ، لیکن فوج ان کے منصوبوں کو ناکام بنانے چوکسی اختیار کیے ہوئے ہے۔

Ten dead in disputed Kashmir's worst militant attack in more than a year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں