مالدیپ تبدیلی ماحولیات سے متعلق مشترکہ پلیٹ فارم کا خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-27

مالدیپ تبدیلی ماحولیات سے متعلق مشترکہ پلیٹ فارم کا خواہاں

کھٹمنڈو
آئی اے این ایس
صدر مالدیپ عبداللہ یا مین قیوم نے سارک کے18ویں چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالدیپ یہ باور کرتا ہے کہ جنوب ایشیائی ممالک کو مشترکہ طور پر ماحولیات پالیسیز پر کھل کر تبادلہ خیال کرنا چاہئے ۔ انہوں نے ارکان ممالک سے تبدیلی ماحولیات کی پالیسیوں سے متعلق ایک مشترکہ پلیٹ فارم تلاش کرنے کی بھی درخواست کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تبدیلی ماحولیات سے متاثر ہیں تاہم اس سے محفوظ رہنے یا اس کے خلاف انسدادی اقدامات میں تساہلی کے کام لے رہے ہیں ۔ ہم نے ہمیشہ اس مسئلہ کو پس پشت ڈال رکھا ہے ۔ انہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ کیا ہم اس چیز کا مطالبہ نہیں کرسکتے جس کی ہمیں ضرورت ہے ۔ یا پھر بین الاقوامی پلٰٹ فارم پر اس کی آواز نہیں اٹھا سکتے؟ کیا ہم پوری قوت کے ساتھ اس کی مدافعت کے اہل نہیں ؟ اجتماعی طور پر ہم سات سمندر پار کرنے کے اہل ہیں اور جنوبی ایشیاء کو اول مقام پر رکھتے ہوئے ہمیں اب اپنا سفر شروع کرنا چاہئے ۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے اس کے حوالہ سے مزید بتایا کہ مالدیپ ، تبدیلی ماحولیات سے متعلق سارک کے عہد کومزید مستحکم بنانے کی توقع رکھتا ہے اور گرین ہاؤز گیس اخراج پر2015کے اجلاس میں اپنی موجودگی کو نمایاں بناسکتا ہے ۔

Maldives wants common SAARC platform on climate change

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں