سعودی عرب میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 348 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-27

سعودی عرب میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 348

ریاض
اے پی
سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سلطنت میں مڈل ایسٹ ریسپیریٹری سنڈ روم یا ایم ای آر ایس سے حملہ میں348افراد فوت ہوچکے ہیں ۔ وزارت کی تازہ اعداد و شمار کل جاری کئے گئے جن میں ریاض میں فوت ہوئے تازہ ترین دو کیسس کو بھی شامل کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی810کیسس کی توثیق ہوگئی ہے جو سعودی عرب میں2012سے اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں ۔ یہ وائرس دنیا کے دیگر علاقوں میں بھی پھیل چکا ہے اگر چیکہ اس کا مرکز سعودی عرب ہے۔ ایم ای آر ایس یہ وائرس کے خاندان سے تعلق ہے جسے کرونا وائرس سے جانا جاتا ہے ۔ جن میں عام سردی اور بارس یا شدید ریسپیریٹری سنڈروم( تنفس کا عارضہ) لاحق ہوتا ہے ۔ سلطنت میں اس سال کے اوائل سے ہی انسداد انفکشن اقدامات اس وقت شرو ع کئے گئے جب اس وائرس سے کئی ایک ہیلتھ ورکرس فوت ہوگئے ۔

Saudi Arabia: Deaths from MERS virus reach 348

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں