میک ان انڈیا - غیر ملکیوں کو قدرتی وسائل کی لوٹ مار کی دعوت - یچوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-19

میک ان انڈیا - غیر ملکیوں کو قدرتی وسائل کی لوٹ مار کی دعوت - یچوری

کولکتہ
پی ٹی آئی
مارکسی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( سی پی آئی(ایم) نے آج کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کا پروگرام میک ان انڈیا کو غیر ملکی صنعتکار گھرانوں کو اس بات کی دعوت دینا ہے کہ وہ ہندوستان کے قدرتی وسائل کو خوب لوٹ کر لے جائیں۔ سی پی آئی(ایم) کے پالیسی ساز رکن سیتا رام یچوری نے کہا کہ مودی اپنے غیر ملکی دوروں میں میک ان انڈیا کے بارے میں گفتگو کررہے ہیں۔ جس کا مقصد اس کے سوا کچھ نہیں کہ غیر ملکی صنعت کار گھرانوں کی اس بات کی دعوت دینا ہے کہ وہ ملک آئیں اور اس کے قدرتی وسائل کی لوٹ مار کریں۔ سی پی آئی کے بانی اسٹالورت بھوپیش گپتا کے سو سالہ یوم پیدائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے یچوری نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس بھی اب بڑے صنعتکار گھرانوں کی تائید میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عام عوام کو قربان کرتے ہوئے زیادہ سے زیافہ نفع خوری کے مقصد سے بڑے صنعتکاروں کے حق میں پالیسیاں وضع کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتیں عالمی منڈیوں میں گھٹی ہیں ، جس کی بناء پر یہاں بھی کمی کی گئی لیکن دوبارہ اس پر ٹیکس عائد کیا گیا اور قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ۔، انہوں نے یہ بات کہی کہ بیشتر میڈیا کے مالکین پر انہیں صنعتکار گھروں ہی کا قبضہ ہے ، جنہوں نے مخالف نریندر مودی سے متعلق کسی بھی خبر کا کم سے کم احاطہ کیا اور جب بھی ملک میں انتخابات کا موقع آتا ہے تو بی جے پی اور آر ایس ایس ملک بھر میں مذہب کی بنیاد پر منافرت کا ماحول پیدا کرنے کی بھرپورکوشش کرتے ہوئے عوام میں تفرقہ بازی کرتے پھرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ملک کی تاریخ اور ثاقت کو بھی بگاڑنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اگر آپ نیوز چینل اور اخبارات کے نیوز احاطہ کا جائزہ لیں گے تو واضح طور پر دیکھیں گے کہ وہ بی جے پی مخالف خبروں کو منظر عام پر نہیں لاتے کیونکہ ملک میں کسی دوسری سیاسی طاقت کو وجود نہیں ۔ یچوری نے یہ بات کہی۔

Make In India An Invite To Rob Natural Resources Yechury

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں