ایچ ایس سی بینک کے نصف کھاتوں میں کوئی رقم نہیں - ایس آئی ٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-07

ایچ ایس سی بینک کے نصف کھاتوں میں کوئی رقم نہیں - ایس آئی ٹی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کالے دھن پر خصوصی تحقیقاتی ٹیم ( ایس آئی ٹی) نے پتہ چلایا ہے کہ600کھاتوں پر متمل ایچ ایس بی سی بینک کی لسٹ کے تقریباً آدھے کھاتوں میں کوئی رقم نہیں ہے جب کہ زائد از 100نام، دہرائے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کے خلاف کسی کارروائی کے امکانات متاثر ہوئے ہیں ۔ محکمہ انکم ٹیکس اب ایچ ایس بی سی جنیوا کی لسٹ میں موجود628انٹریز کے منجملہ300اداروں کے خلاف قانونی کارروائی پر غور کررہا ہے ۔ یہ فہرست حال ہی میں سپریم کورٹ کے حوالے کردی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ایس آئی ٹی نے پتہ چلایا کہ اور اطلاع دی ہے کہ ایچ ایس بی سی جنیوا ، کی فہرست میں شامل289کھاتوں میں کوئی رقم نہیں دکھائی گئی ہے جب کہ اسی فہرست میں شامل122نام دہرائے گئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی ٹی کو پتہ چلا ہے کہ اس مخصوص فہرست میں شامل افراد کے خلاف کارروائی میں سب سے بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ ان کے کھاتوں کے انصرام کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔ اس فہرست میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ یہ کھاتے’کب کھولے گئے تھے اور ان میں کتنا لین دین ہوا ہے ۔
ایس آئی ٹی کے صدر نشین ریٹائرڈ سپریم کورٹ جج ایم بی شاہ اور نائب صدر نشین جسٹس( ریٹائرڈ) اریجیت پسائیت نے کہا ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس نے اس فہرست میں شامل افراد کے خلاف150مرتبہ جائزہ لینے کی کارروائی کی ہے لیکن ان کے خلاف کسی قانونی کارروائی کو ہنوز قطعیت نہیں دی گئی ہے ۔ اب یہ فہرست سپریم کورٹ کے حوالے کی جاچکی ہے اور ان معاملات کو جاریہ مالیاتی سال کے اواخر تک مکمل کرنا ہے ۔ لہذا محکمہ تقریباً 300معاملات میں قانونی کارروائی شروع کرنے پر غور کررہا ہے ۔ ایس آئی ٹی نے مختلف ممالک کے ساتھ ہندوستان کے ٹیکس معاہدوں میں ترمیمات کی خواہش کی ہے تاکہ بیرونی ممالک میں جمع غیر قانونی رقومات کے مسئلہ کو موثر طور پر حل کیاجاسکے ۔ جاریہ سال کے اوائل میں حکومت کو پیش کی گئی رپورٹ میں ایس آئی ٹی نے تحقیقاتی اور انفورسمنٹ ایجنسیوں کے لئے ان شعبوں کی نشاندہی کی ہے ، جو تشویشناک ہے تاکہ کالے دھن اور غیر قانونی رقومات کی روک تھام کی جاسکے ۔ حکومت نے ایس آئی ٹی سے کہا ہے کہ وزارت فینانس نے اس کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے کام شروع کردیا ہے ۔

Less than half of HSBC list accounts have no money: SIT report

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں