چوہان کانگریس مقننہ پارٹی کی قیادت سے دستبردار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-07

چوہان کانگریس مقننہ پارٹی کی قیادت سے دستبردار

ممبئی
پی ٹی آئی
مہاراشٹراکانگریس مقننہ پ ارٹی کے یہاں اجلاس منعقد ہ میں صدر پارٹی سونیا گاندھی کو مقننہ پارٹی کے سربراہ کو مقرر کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے ۔ سابق چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان نے اس اعلان کے باوجود کہ وہ مقننہ پارٹی کے سربراہ کی دوڑ میں وہ نہیں ہیں، یہ اختیار صدر کانگریس کو سونپ دیا گیا ۔ اجلاس میں صدر ریاستی پارٹی مانک راؤ ٹھاکرے نے ایک سطری قرار داد پیش کی جس میں کانگریس مقننہ پارٹی کے نئے صدر کا اختیار صدر پارٹی کے حوالہ کردیاگیا ۔ اس قرار داد کو متفقہ طور پر قبول کرلیا گیا ۔ ٹھاکرے نے میڈیا کو بتایا کہ اس اجلاس می لوک سبھا میں کانگریس کے قائد ملیکا رجن کھر گے ، انتخاب کے لئے مرکزی مبصر نے ہر رکن سے فرداً فرداًملاقات کرتے ہوئے نئے سی ایل پی لیڈر کے انتخاب کے لئے ان کے خیالات سے آگاہی حاصل کی۔ کھرگے اور کانگریس کے جنرل سکریٹری و انچارج امور مہاراشٹرا موہن پرکاش ، مقننہ پارٹی اجلاس کی روئیدار سے مرکزی قیادت کو واقف کروائیں گے ، اس کے ایک دن بعد نئے مقننہ لیڈر کا اعلان کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ نئے سی ایل پی لیڈر کے نام کا اندرون24گھنٹہ اعلان کردیا جائے گا۔
اجلاس میں 42نئے منتخب ارکان میں سے39ارکان نے شرکت کی ۔تین ارکان کالیداس کولمبکر ، سروپ سنگھ نائیک اور عارف محمدنسیم خان مختلف وجوہات کی بناء پر اس اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔ ٹھاکرے نے کہا کہ سابق چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان جنہیں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے بعد پارٹی میں ان کے مخالفین کا سامنا ہے ، نے پارٹی کے مقننہ قائد کے طور پر اپنے آپ کو دستبردار کرلیا ہے ۔ چوہان نے اجلاس کے بعد میڈیا سے کہا کہ ’’میں نے پارٹی سے کہہ دیا ہے کہ مجھے کوئی بھی ذمہ داری نہ دی جائے۔ میں نے گزشتہ15سالوں سے پارٹی میں کئی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں ۔ اب میں اپنے حلقہ انتخاب جانا چاہتا ہوں ، میں یہاں عوام میں اپنا وقت گزارنا چاہتا ہوں اور حلقہ کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں ۔ چوہان نے اجلاس کے باہر میڈیا ارکان سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ چوہان حلقہ اسمبلی کرڈ جنوبی کی نمائندگی کرتے ہیں جو حلقہ لوک سبھا کرڈ کا ایک حصہ ہے ۔ یہاں سے چوہان1991ء1996اور1998میں نمائندگی کرچکے ہیں ۔ ان کے والد اور والدہ کرد نشست سے کئی مرتبہ منتخب ہوچکے ہیں ۔

Prithviraj Chavan opts out of CLP race

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں