ملک گیر فرقہ پرستی مخالف مہم کا بائیں بازو کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-02

ملک گیر فرقہ پرستی مخالف مہم کا بائیں بازو کا اعلان

نئی دہلی
پی ٹی آئی
اپنی بنیاد کی توسیع کی سمت پہلے قدم میں بائیں بازو کی6جماعتوں کا آج یہاں اجلاس منعقد ہوا جس میں طے کیا گیا کہ فرقہ پرستی کے خلاف ملک گیر مہم شروع کی جائے ۔ یہ مہم، عوام کے مسائل کی یکسوئی کے لئے بھی ہوگی ۔ بائیں بازو بلاک میں شامل ہونے والی دو نئی جماعتوں کمیونسٹ پارٹی آف اندیا( مارکسسٹ لینسٹ) لیبریشن اور سوشلسٹ یونٹیز سنٹر آف انڈیا(کمیونسٹ) نے دو گھنتوں کے اجلاس میں سی پی آئی ایم ، سی پی آئی ، آر ایس پی اور فاروڈ بلاک کی تائید کی ۔ اجلاس میں طے پایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں 8تا14دسمبر ایک ہفتہ طویل احتجاجی مہم چلائی جائے ۔ جنرل سکریٹری سی پی آئی ایم پرکاش کرت نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت کی تائید کارپوریٹ ادارہ اور ہندو توا طاقتیں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے9نکاتی مطالبات چارٹر تیار کیا ہے ، جس میں من ریگا پر مودی حکومت کی یلغار، بیما شعبہ میں بیرونی راست سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ اور انتخابی وعدے کے باوجود کالا دھن بے نقاب کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات میں ناکامی شامل ہیں ۔آر ایس ایس کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ وہ تعلیمی نظام ، مختلف سماجی و ثقافتی اداروں میں اپنا اثر ورسوخ بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔ آر ایس ایس اور ہندو توا طاقتوں نے نام نہاد لو جہاد کی مہم چلائی ،۔ دیگر جماعتوں کے ساتھ ہاتھ ملانے کے منصوبہ کے بارے میں پوچھنے پر کرت نے کہا کہ ہماری پہلی کوشش بائیں بازو کو مستحکم کرنا ہوگی ۔ بعد ازاں ہم دوسری باتوں کی بارے میں سوچیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الھال بائیں بازو کو مستحکم کرنے اور اس کی بنیاد وسیع کرنے کی کوشش جاری ہے ۔ بائیں بازو میں دوسری طاقتیں بھی ہیں جنہیں ہم قریب لانے کی کوششیں کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ احتجاجی مہم کے دوران بائیں بازو جماعتیں اشیائے ضروریہ اور دواؤں کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ، بیما شعبہ میں بیرونی راست سرمایہ کاری کی حد میں اضافہ ، کالا دھن مسئلہ ، لو جہاد کی نفرت انگیز مہم اور فرقہ پرست جماعتوں کے پروپیگنڈہ پر توجہ مرکوز کریں گی۔ اجلاس میں کرت کے علاوہ اے آئی ایف بی کے دیوو اور تاوشواش، آر ایس پی کے منوج بھٹا چاریہ ، سی پی آئی ایم ایل کے سوپن مکرجی اور دوسروں نے شرکت کی ۔ کرت نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کیوں کہ یہ عوام پر منفی اثٖر ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد پچھلے5ماہ سے ہندو توا فرقہ پرست طاقتیں بھی جارح اور سرگرم ہوچکی ہیں۔ کرت نے کہا کہ ہم نے شروعات کردی ہے کہ بایان بازو امور پر متحدہ جدو جہد کرے ۔ ہمیں امید ہے کہ آنے والے دنوں میں تمام دوسری بائیں بازو جماعتیں ملک میں ایک طاقتور بایاں بازو متبادل پیش کرنے کی سمت آگے بڑھیں گی ۔ سی پی ائی ایم کے نیشنل سکریٹری ڈی راجا نے تمام بائیں بازو جماعتوں کے یکجا ہونے کی کوشش کو مودی اقتدار کے ب عد اہم قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام صحیح سمت میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام بائیں بازو جماعتوں کامتحد ہونا اہم کوشش ہے ۔ آر ایس پی قائد شتی گو سوامی نے کہا کہ بائیں بازو جماعتیں عوام کے مسائل اٹھار ہی ہیں اور یہ اتحاد صرف انتخابی مقاصد کے لئے نہیں ہے ، کیونکہ فرقہ پرستی ، قومی تانیبانے کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بائیں بازو جماعتوں میں وسیع تر اتحاد ہو۔

Left parties to launch nationwide campaign against communalism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں